خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 372 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 372

خطبات محمود ۳۷۲ سال ۱۹۳۹ء ہورہے ہیں اختلافات کو مٹا کر ایسی فضا پیدا کریں گے کہ ہم سب دُشمنانِ ملک کا مقابلہ کر سکیں کی اور حکومت کی پریشانی بھی دور ہو جائے۔ان دو غرضوں کے سوا میری اور کوئی غرض نہیں۔اوّل یہاں کے غیر احمدیوں کی حقیقی ضرورت کا پورا کرنا، دوسرے اس نازک وقت میں حکومت کی تشویش کو دور کرنا لیکن اگر باوجود اس نیک نیتی کے اور ایک معقول مالی بوجھ اُٹھانے کے لئے تیار ہونے کے ان کو بعض لوگ اُکسائیں اور مشتعل کریں اور کہیں کہ وہ زبردستی ہم سے ہمارے قبرستان اور عید گاہیں چھینیں گے تو ہمیں کسی گھبراہٹ کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم نے ہی غالب آنا ہے نہ صرف قادیان میں بلکہ ساری دُنیا میں بہر حال میں نے ان کی خیر خواہی کی ایک تجویز پیش کر دی ہے اگر وہ اسے قبول کریں تو ان کا فائدہ ہے اور اگر نہ کریں تو ہمارا کوئی نقصان نہیں۔وَالله عَلِيمٌ بِمَا فِي صَدْرِى و عَلَيْهِ التَّكْلَانُ - ( الفضل و ر ستمبر ۱۹۳۹ ء ) سنن ابن ماجه کتاب الفتن باب الكف عمن قال لا إله إِلَّا الله النمل : ٦٣ البقره : ۱۸۷ اربعین نمبر ۴۔روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۷۲ العنكبوت :٧٠ وَقَالَ نُو رَبِ لا تَذَرُ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارات ( نوح : ٢٧) کے بنی اسرائیل :٢١ ترفع: بوندا باندی تقاطر از فیروز اللغات اردو جامع نیا ایڈیشن فیروز سنز پرائیویٹ لمٹیڈ لاہور