خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 373 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 373

خطبات محمود ۳۷۳ ۲۵ سال ۱۹۳۹ء جماعت احمد یہ جنگ کے موقع پر حکومت انگریزی سے تعاون کرے (فرموده ۸ ستمبر ۱۹۳۹ء) تشہد ،تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- د میں گزشتہ خطبہ جمعہ میں جس وقت جنگ کے متعلق بعض خیالات کا اظہار کر رہا تھا عجیب بات ہے کہ اُس وقت اعلانِ جنگ ہو رہا تھا اور دُنیا پر جس آفت کے نازل ہونے کا ہمیں خوف تھا اُس وقت تک وہ آفت آچکی تھی۔میں نے جماعت کو اس خطبہ میں اُن فرائض کی کی طرف توجہ دلا ئی تھی جو جنگ کی صورت میں اس پر عائد ہوتے ہیں۔میں آج اسی سلسلہ میں بعض مزید باتیں بیان کرنا چاہتا ہوں۔سب سے پہلے تو میں بعض اُن لوگوں کے خیالات کی اصلاح کرنا چاہتا ہوں جو بعض برطانوی نمائندوں کے سابق سلوک کی وجہ سے اپنے دلوں میں شکایت محسوس کرتے ہیں اور انگریزوں سے تعاون کرنے میں وہ بشاشت محسوس نہیں کرتے جو پہلے کیا کرتے تھے۔چنانچہ ان ایام میں مجھے کئی ایسے لوگوں کے متعلق اطلاع ملی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ محض اُن کے علم کی کمی ، اُن کے تجربہ کی کمی اور ان کی دین سے ناواقفیت کا نتیجہ ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ گزشتہ پانچ سال سے انگریزوں کے لوکل نمائندوں نے بلکہ ایک زمانہ میں حکومت پنجاب کے