خطبات محمود (جلد 20) — Page 100
خطبات محمود سال ۱۹۳۹ء تمہارے نظام میں شریک ہوتا ہے اور پھر کسی عہد کی خلاف ورزی کرتا ہے تو تمہارا اختیار ہے کہ تم اُسے سزا دو۔پس اگر کوئی جھوٹ بولے تو تم خود اُسے سزا دو اور جس طرح مرغی اپنے بچوں کی حفاظت کرتی ہے اُسی طرح تم سچائی کی حفاظت کرو۔مُرغی کس قدر کمز ور جانور ہے لیکن جب اُس کے بچوں پر کوئی بلی یا گستا حملہ کر دے تو وہ بلی اور گیتا کا بھی مقابلہ کر لیتی ہے۔پس جس کی طرح وہ اپنے بچوں کی حفاظت کرتی ہے اُسی طرح تم سچ کی حفاظت کرو اور کوشش کرو کہ تمہارا ہر مبر سچا ہو اور سچائی میں تمہارا نام اس قدر روشن ہو جائے کہ خدام الاحمدیہ کا ممبر ہونا ہی اس بات کی ضمانت ہو کہ کہنے والے نے جو کچھ کہا ہے وہ صحیح ہے اور جب بھی لوگ ایسے شخص کے منہ سے کوئی روایت سنیں وہ کہیں کہ یہ روایت غلط نہیں ہوسکتی۔کیونکہ اس کا بیان کرنے والا خدام الاحمدیہ کا ممبر ہے۔جب تم اس مقام کو حاصل کر لو گے تو تمہاری تبلیغ کا اثر اتنا وسیع ہو جائے گا کہ اس کی کوئی حد ہی نہیں اور تم ہزاروں عیوب قوم میں سے دُور کرنے کے قابل ہو جاؤ گے۔پس دیانت اور سچائی کو خاص طور پر اخلاق فاضلہ میں سے چن لو اور بھی بہت سے ضروری اخلاق ہیں مگر اِن دو اخلاق کو میں نے خصوصیت کے ساتھ چنا ہے۔ان کو ہمیشہ اپنے مد نظر رکھو اور ان کے علاوہ بھی جس قدر نیک اخلاق ہیں وہ اپنے اندر پیدا کرو۔مثلاً اعلیٰ اخلاق میں سے ایک ظلم نہ کرنا ہے مگر چونکہ خدام الاحمدیہ کے اساسی اصول میں خدمتِ خلق بھی شامل ہے اس لئے میں نے علیحدہ اس کو بیان نہیں کیا کیونکہ وہ شخص جس کا فرض یہ ہو کہ وہ دوسروں کی خدمت کرے وہ کسی پر ظلم نہیں کر سکتا۔پس میں نے اس کو اسی لئے چھوڑ دیا ہے کہ یہ بات تمہارے نام اور تمہارے اساسی اصول کے اندر شامل ہے لیکن بہر حال اور جس قدر اچھے اخلاق ہیں وہ سب اپنے اندر پیدا کرو۔انسان اگر تلاش کرے تو اُسے بیسیوں اخلاق معلوم ہو سکتے ہیں لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ دوا ہم اخلاق ہیں جن کا اپنے اندر پیدا کرنا نہایت کی ضروری ہے۔ایک دیانت اور دوسرا سچ۔ان کے علاوہ ایک اور بھی اہم خلق ہے مگر اس کا ذکر انشاء اللہ پھر کروں گا۔بہر حال اخلاق فاضلہ میں سے بیچ اور دیانت کو اپنے اندر پیدا کرنے کی خاص طور پر کوشش کرو اگر تم ان دواخلاق کو جماعت کے اندر پیدا کرنے میں کامیاب ہو جاؤ تو تم جماعت کی اتنی بڑی خدمت