خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 318 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 318

خطبات محمود ۳۱۸ ۲۲ سال ۱۹۳۹ء عملی میدان میں فتح حاصل کرنے کے لئے جماعت احمدیہ کو کیا کرنا چاہئے (فرموده ۲۸ // جولائی ۱۹۳۹ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- قریباً دو سال ہوئے کہ میں نے اسی موسم کے قریب قریب اس بات پر خطبات بیان کی کئے تھے کہ اس کی وجہ کیا ہے کہ عقیدہ کے طور پر تو جماعت احمدیہ کو دوسرے مذاہب پر کھلی فضیلت کی حاصل ہو چکی ہے لیکن عملی لحاظ سے ہماری فتح مکمل نہیں ہوئی۔میں نے بتایا تھا کہ قریباً قریباً وہ کی تمام عقائد جن کی بناء پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر کفر کا فتو ی لگایا گیا تھا اور جن کی بناء پر جماعت کی مخالفت کی جاتی تھی اب آہستہ آہستہ تعلیم یافتہ طبقہ بلکہ خود علماء کے طبقہ میں رائج ہو رہے ہیں اور وہی باتیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے تھے اور لوگ کہتے تھے کہ یہ کفر اور الحاد ہے آج تعلیم یافتہ لوگ اور علماء انہیں ایسی سادگی سے بیان کرتے ہیں کہ گو یا ہمیشہ سے ہی یہ ان میں رائج تھیں۔سب سے بڑا عقیدہ جو زیر بحث تھا وہ وفات مسیح کا عقیدہ ہے مگر اب یہ عقیدہ قریباً تمام تعلیم یافتہ مسلمانوں کا ہے اور علماء سے بھی جب اس پر بحث کرنے کو کہا جائے تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ اچھا مان لیا حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے۔اسے چھوڑو اور آگے چلو۔سیدھے سجاؤ تو ان کے لئے اس کا اقرار مشکل ہے اس لئے وہ ایسی باتوں سے اس کو ٹال دیتے ہیں۔