خطبات محمود (جلد 19) — Page 713
خطبات محمود سال ۱۹۳۸ء گویا انسان کی پیدائش کے وقت سے اسے سچ بولنے کی تعلیم دی گئی ہے اور جو سچائی اس کی طرح سب دنیا میں متفقہ ہو وہ روحانیت کے لئے بطور بنیاد کے ہوتی ہے اور اس کو خدا تعالیٰ نے روحانیت کے لئے ایسا ہی ضروری قرار دیا ہوتا ہے جیسا کہ جسم کے لئے ناک، کان وغیرہ۔ہندوستانی، افغانی ، عرب اور مغربی لوگوں کے لباس میں تو فرق ہوسکتا ہے، زبانوں میں فرق ہوسکتا ہے مگر ناک، کان ، آنکھوں میں کوئی فرق نہ ہوگا۔یہ تو ہوسکتا ہے کہ یورپ کے رہنے والوں کے رنگ گورے ہوں مگر آنکھیں ان کی بھی دو ہی ہوں گی ، ان کے بال بھورے ہوں گے مگر یہ نہیں ہوگا کہ ناک سر کے پیچھے ہو یہی چیزیں انسان کی شکل کہلاتی ہیں اسی طرح کی روحانیت میں بھی بعض باتیں اس کی شکل میں شامل ہیں۔جو چیز حضرت آدم کے وقت انسان کو نہیں ملی وہ روحانی جسم کا حصہ نہیں بلکہ زائد نیکی ہے۔روحانی جسم کو مکمل کرنے والی وہی چیزیں ہیں جو آدم سے لے کر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تک ایک ہی رہیں اور ان میں سے ایک سچائی کی ہے۔جس طرح آدم سے لے کر اس وقت تک انسانوں نے بہت ترقیات کیں مگر آنکھیں اب بھی دو ہی ہیں اسی طرح کئی عبادات قائم ہوئیں اور کئی منسوخ ہوئیں، کسی نبی نے شراب کو جائز کی رکھا اور کسی نے حرام کر دیا، کسی نے نماز کا طریق کوئی بتا یا اور کسی نے کوئی مگر اس میں کبھی کوئی کی تبدیلی نہیں ہوئی کہ ہمیشہ سچ بولنا چاہیئے ہر نبی یہی کہتا آیا ہے کہ ہمیشہ سچ بولو۔پس جو چیز روحانیت کے لئے بمنزلہ آنکھ کے ہے اسے ترک کر کے انسان کبھی روحانی ترقی حاصل نہیں کرسکتا۔جس کی آنکھیں نہ ہوں وہ جنرل نہیں بن سکتا گشتی تو شاید وہ کچھ نہ کچھ کر ہی لے مگر جرنیلی نہیں کر سکے گا۔اسی طرح روحانیت کے میدان کا شہسوار لولا لنگڑایا اندھا نہیں ہوسکتا۔سچائی روحانیت کے جسم کا حصہ ہے جو اسے چھوڑتا ہے وہ روحانیت کو حاصل نہیں کر سکتا اور جو الیسا سمجھتا ہے وہ فریب خوردہ ہے اور بے وقوفوں کی جنت میں آباد ہے۔ہماری جماعت کو غور کرنا چاہئے کہ وہ کونسا وقت آئے گا جب وہ یہ خیال کریں گے کہ ہم اب بیچ پر قائم ہو جائیں گی گے۔بے شک بعض تم میں سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے کبھی جھوٹ نہیں بولا یا بعض کہہ سکتے ہیں کہ ہم جب سے احمدی ہوئے ہیں اس وقت سے ہمیشہ سچ بولتے ہیں مگر یہ تو کافی نہیں۔سوال تو یہ ہے کہ جماعت میں سچائی کے قیام کے لئے تم نے کیا کوشش کی ہے۔اگر ہمارے دوست سچائی پر قائم