خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 582 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 582

خطبات محمود ۵۸۲ سال ۱۹۳۸ء حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ سے میں نے یہ روایت سنی تھی۔انہوں نے دریافت کرنے پر فرمایا کہ ہاں میری موجودگی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے متعدد مرتبہ یہی جواب دیا ہے۔یہ قطعی اور یقینی بات ہے اور میں نے خودا سے بار ہا بیان کیا ہے“۔میں نہیں جانتا یہ روایت کیا ہے مگر کم سے کم چالیس پچاس لوگ ایسے گواہ ضرور ہوں گے جو یہ جانتے ہیں کہ جب پہلی دفعہ مولوی ابوالعطاء صاحب کا یہ مضمون چھپا کہ حضرت یحیی علیہ السلام کی قتل نہیں کئے گئے تو میں نے ایک دن عصر کے بعد مولوی سید سرور شاہ صاحب سے مخاطب ہو کر کہا ”الفضل ، میں مولوی ابوالعطاء صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں اُنہوں نے لکھا ہے کہ حضرت یحیی علیہ السلام قتل نہیں کئے گئے۔حالانکہ ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بار ہائنا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام قتل ہوئے تھے۔اس پر مولوی سید سرور شاہ صاحب نے فرمایا میں نے بھی متعدد بار حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبان سے یہی بات سُنی ہے۔یہ بات کہیں علیحدہ نہیں ہوئی مجلس میں ہوئی۔اُس وقت چالیس پچاس آدمی موجود تھے۔اس کے بعد جب مولوی محمد اسمعیل صاحب نے مولوی ابو العطاء صاحب کے مضمون کی تردید میں بعض مضامین لکھے تو ایک دن عصر کے بعد مسجد میں ہی میں نے مولوی محمد اسمعیل صاحب سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ نے اپنے مضامین کی آخری قسط میں جو یہ لکھا ہے کہ بعض کی لوگ اس قسم کے بے ہودہ خیالات رکھنے والے بھی دیکھے گئے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات پر اپنے اوہام کو مقدم رکھتے ہیں اور عذر یہ کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کوئی شارع نبی نہیں تھے اور اس میں کچھ شک بھی نہیں کہ آپ شارع نبی کی نہیں تھے مگر جو لوگ اپنے اجتہادات کو حضور کے ارشادات پر ترجیح دیتے ہوئے شرم محسوس نہیں کرتے وہ خود کیا شارع نبی ہوتے ہیں۔یہ آپ نے کیوں لکھا اور آپ کو کیونکر پتہ لگ گیا کہ جمعہ کے بعد چوہدری محمد شریف صاحب ایم اے اور چوہدری غلام حسین صاحب آباد کارسرگودھا دو صاحبان نے گواہی دی کہ ہم اس مجلس میں موجود تھے۔خود مولوی صاحب نے فرمایا کہ میں نے یہ بھی کہ دیا تھا کہ عقیدہ میں یہی سمجھتا ہوں کہ حضرت بی قتل ہوئے ہیں۔