خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 457 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 457

خطبات محمود ۴۵۷ سال ۱۹۳۸ء اور اس پر جب کبھی بھی کوئی مصیبت آنے لگتی ہے اللہ تعالیٰ اُسے قبل از وقت خبر دے دیتا ہے اور اُس کی تائید میں اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہوتے رہتے ہیں۔پس ہمارے سیکرٹری اگر اخلاص اور مذہبی جنون سے کام کریں تو یہی عہدے انکو ولی اللہ بنا سکتے ہیں اور ان پر رؤیا وکشوف کے دروازے کھل سکتے ہیں لیکن اگر وہ صرف دفتری طور پر کام کریں جوش اور جنون سے نہیں تو اللہ تعالیٰ کا سلوک بھی ان کے ساتھ ویسا ہی ہوگا۔اگر وہ سمجھیں کہ سلسلہ کی ذمہ داری ہم پر ہے اور محنت سے کام کریں تو یقیناً یہی کام ان کے لئے بڑا مجاہدہ بن سکتا ہے اور اسی کے نتیجہ میں وہ اللہ کا قرب حاصل کر سکتے ہیں۔مجاہدات بھی ہر زمانہ کے لئے علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں۔اس زمانہ میں تبلیغ اور نظام جماعت کی تکمیل کے مجاہدے زیادہ مقبول ہیں اور اگر ہمارے سیکرٹری تند ہی سے کام کریں تو اسی میں وہ خدا تعالیٰ کے قرب حاصل کر سکتے ہیں۔اب کہ وقت بہت ہی کم رہ گیا ہے۔میں ایک بار پھر توجہ دلاتا ہوں کہ عہد یدار سُستیاں چھوڑ کر کام کریں اور نہ صرف مالی مطالبات پورے کرائیں بلکہ دوسرے بھی۔اس میں شک نہیں کہ ان تین سالوں کے اندر قربانیوں کا بوجھ جماعت پر بڑھا ہے مگر کون کہہ سکتا ہے کہ ان کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھی زیادہ فضل نہیں آنے والا۔ل بخاری کتاب الاذان باب الاذان للمسافرين (الخ) (الفضل ۲۸ / جولائی ۱۹۳۸ ء ) مانچو کو (MANCHUKU) سابق مملکت جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد چین کو واپس دے دی گئی۔سے ٹرانس جارڈ ینیا TRANSJORDANIA) موجودہ اُردن کا قدیم نام