خطبات محمود (جلد 19) — Page 458
خطبات محمود ۴۵۸ ۲۴ سال ۱۹۳۸ الہی جماعتوں میں منافقین کا پیدا ہونا سنت اللہ ہے ( فرموده ۲۹ / جولائی ۱۹۳۸ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - و گزشتہ ایام میں یہاں ایک واقعہ ہوا ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ پھر مجھے منافقین کے متعلق جماعت کو اچھی طرح واقفیت بہم پہنچا دینی چاہئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قرآن کریم جیسی کتاب بھی بعض لوگوں کے لئے ہدایت کا مگر بعض کے لئے گمراہی کا موجب بھی ہو جاتی ہے۔اس لئے مجھے اس سے غرض نہیں کہ جماعت اس سے فائدہ اٹھاتی ہے یا نہیں، میرے لئے یہی کافی ہے کہ میں ایک بات کو کھول کر پہنچا دوں آگے احباب جماعت اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں یا نہیں میرے لئے یہ سوال کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ہر ایک کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہے جو لوگ میری بات کو سنیں گے اور اس پر عمل کریں گے ، اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ اور ان کی اولادوں کے ساتھ اچھا معاملہ کرے گا لیکن جورڈ کر دیں گے ان کے اور ان کی اولا دوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا معاملہ بھی ویسا ہی ہوگا۔ہر شخص کا انعام اس کی ذات سے وابستہ ہے مجھے اس سے واسطہ نہیں کہ لوگ کن کانوں سے سنتے ہیں۔میرا فرض صرف یہ ہے کہ جماعت کو آگاہ کر دوں اور مخلصین کے طبقہ تک اسے پہنچا دوں۔چند روز ہوئے ناظر صاحب امور عامہ میرے پاس آئے اور اپنی ڈائری میں نوٹ کردہ واقعہ مجھے سنایا کہ یہاں کے ایک دکانداری چوہدری حاکم دین صاحب اور ایک اور دکاندار کے نمائندے محمد سعید صاحب ان کے پاس کی