خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 284 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 284

خطبات محمود ۲۸۴ سال ۱۹۳۸ء ہر وقت محبوب کے سامنے رکھا رہتا ہے۔جیسے لوگ کام کی میز پر یا رہائش کے کمرہ میں آئینہ لگا دیتے ہیں۔پس شہید کی مثال ایسے شیشے کی سی ہے جو قریباً ہر وقت سامنے رہتا ہے۔یوں تو اس کے ہر دوسرے لحظہ کا عکس مختلف ہوتا ہے لیکن بوجہ اس کے کہ وہ سامنے رکھنے کے لئے چن لیا گیا ہے قریباً ہر وقت اس میں چہرے کا انعکاس پڑتا رہتا ہے۔اس کے بعد چوتھا درجہ صالح کا ہے۔صالح کے معنی ہیں قابلیت رکھنے والا انسان۔یعنی بعض چیزیں اپنی ذات میں ایک مقام تک نہیں پہنچی ہوتیں مگر ان میں اس مقام تک پہنچنے کی قابلیت ہوتی ہے۔منطقیوں نے اسی بناء پر کہا ہے کہ بعض چیزیں کسی خاصہ کی بالقوہ مظہر ہوتی ہیں ور بعض بالفعل۔یعنی بعض چیزیں تو وہ ہوتی ہیں جن میں کسی خاص قابلیت کے حصول کی قوت تو ہوتی ہے لیکن عملاً انہوں نے وہ قوت حاصل نہیں کی ہوئی ہوتی اور بعض وہ ہوتی ہیں جو عملاً بھی وہ قوت ظاہر کر رہی ہوتی ہیں۔شہید کا جو مقام ہے وہ ایسا ہی ہے جیسے سامنے پڑا ہوا شیشہ۔کیونکہ شاہد کے معنے دیکھنے والے کے ہیں۔گویا شہید ایک ایسا شیشہ ہے جو ہر وقت محبوب کے سامنے پڑا ہوا ہے اور جب بھی کوئی شخص اس میں دیکھتا ہے اس میں محبوب کا چہرہ نظر آ جاتا ہے۔اور صالح کے معنے یہ ہیں کہ وہ ہر وقت سامنے پڑا ہوا تو نہیں مگر اس میں ایسی قابلیت موجود ہے کہ جب بھی خدا تعالیٰ اپنا چہرہ اس میں سے دکھانا چاہے وہ دوسروں کو دکھا سکتا ہے۔گویا شہید اور کی صالح کے مقام میں وہی فرق ہے جو ان دو آئینوں میں ہے کہ ان میں سے ایک ہر وقت کمروں کی میں لٹکے ر ہتے ہیں اور دوسرے جیب یا ٹرنک میں رکھے رہتے ہیں۔اب جو شیشہ کمرہ میں ہر وقت سامنے ہوگا اس میں سے اکثر مکین کی صورت نظر آ جائے گی کیونکہ مکین اکثر مکان میں ہی رہتا ہے۔ہاں یہ ممکن ہے کہ کسی وقت اگر مکین وہاں نہ ہو تو وہ اس کی صورت نہ دکھا سکے۔اسی طرح شہید گو ہر وقت خدا تعالیٰ کا چہرہ اپنے آئینہ قلب میں سے نہیں دکھا سکتا مگر چونکہ وہ اس جگہ پر ہوتا ہے جہاں اکثر محبوب حقیقی نے جلوہ گر رہنا ہے اس لئے اکثر اس کا چہرہ اس کیلئے آئینہ میں ظاہر ہوتا رہتا ہے لیکن صالحیت کا مقام وہ ہے جس میں چہرہ دکھانے کی قابلیت تو پیدا ہو جاتی ہے مگر اس رتبہ کو نہیں پہنچتا کہ ہر وقت سامنے رہے۔وہ جب کبھی سامنے آجاتا ہے محبوب کا چہرہ دکھا دیتا ہے اور جب ایک طرف ہو جاتا ہے تو محبوب کا چہرہ نہیں دکھا سکتا لیکن بہر حال اس میں