خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 770 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 770

خطبات محمود۔۳۶ سال ۱۹۳۸ خالص اللہ تعالیٰ کی محبت میں قربانیاں کریں اور تحریک جدید کو کامیاب بنائیں (فرموده ۱۱ رنومبر ۱۹۳۸ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - میں نے گزشتہ جمعہ میں اس امر کی طرف جماعت کو توجہ دلائی تھی کہ رمضان اپنے اندر خاص برکات رکھتا ہے اور ان برکات سے فائدہ حاصل کرنا مؤمن کا کام ہے اور میں نے کی بتایا تھا کہ رمضان بہت سے ایسے فوائد اپنے اندر رکھتا ہے جو ہمیں ان اغراض کی طرف توجہ دلاتے ہیں جن کی طرف تحریک جدید جماعت کو متوجہ کرتی ہے اور کہ معنوی طور پر تحریک جدید رمضان کے ساتھ ایک تعلق رکھتی ہے۔وہ مشقت اور قربانی کی روح اور وہ استقلال اور خدا تعالیٰ کے قرب کی جستجو جو رمضان سے وابستہ ہے وہی تحریک جدید کا مقصود ہے۔پس جب اس تحریک کا بھی جو شروع کی گئی ہے واحد مقصد اسلام کا قیام اور احمدیت کی مضبوطی اور اشاعت ہے تو اس کیلئے جماعت جتنی بھی جد و جہد کرے تھوڑی ہے۔ہمارا پہلے دور کوکی کامیاب بنانا ایسا ہی تھا جیسا کہ کوئی شخص کسی جگہ کوئی عمارت تیار کرنا چاہے اور اس جگہ کوئی کھنڈر ہو تو اس کا پہلا کام یہ ہوتا ہے کہ اسے صاف کرے وہ اینٹیں یا ملبہ جو وہاں پڑا ہوا ہو اُسے وہاں سے ہٹا دے یا وہ بوسیدہ خراب اور کمز ور دیوار میں جو وہاں کھڑی ہوں ان کو توڑ کر