خطبات محمود (جلد 19) — Page 769
خطبات محمود سال ۱۹۳۸ء چونکہ اب تین بج چکے ہیں اس لئے میں خطبہ کو اسی پر ختم کرتا ہوں۔اس مضمون کا کچھ حصہ ابھی باقی ہے جو اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو اگلے جمعہ میں بیان کر دوں گا مگر اس وقت میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ہم لوگوں نے گزشتہ سالوں میں بڑی بڑی قربانیاں کی ہیں لیکن چونکہ ابھی ہماری جدو جہد کا زمانہ ختم نہیں ہوا اس لئے ان قربانیوں کے بعد ہماری حالت اُس عورت کی طرح نہیں ہونی چاہئے جس کے متعلق قرآن کریم میں ذکر آتا ہے کہ وہ سوت کا نتی اور پھر اسے اس طرح ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی کہ نہ ان ٹکڑوں کا اسے خود کوئی فائدہ ہوتا اور نہ دوسرے لوگ ان سے کسی قسم کا فائدہ اٹھا سکتے۔اور ہمیں اللہ تعالیٰ سے بھی دعا کرنی چاہئے کہ ہماری گزشتہ قربانیاں ہمارے لئے سستی کا موجب نہ ہوں بلکہ زیادہ پستی اور زیادہ بیداری پیدا کرنے کا موجب ہوں تا پچھلی قربانیوں کے نتائج سے بھی ہم فائدہ اُٹھا سکیں اور آئندہ کی برکات بھی ہمیں حاصل ہوں۔آمین۔“ ( الفضل ۱۱ نومبر ۱۹۳۸ء) البقرة: ١٨٦ بخاری کتاب فضائل القرآن باب كانَ جِبْرِيلُ يَعْرِضُ الْقُرآنَ (الخ) البقرة: ۱۸۷ ال عمران : ۱۰۴ بخاری کتاب الصوم باب مَنْ لَّمْ يَدَعَ قول الزور (الخ) ابن ماجه كتاب الزهد باب المُدَاوَمَةُ عَلَى الْعَمَل ك البقرة : ١٨٤ البقرة: ١٨٧