خطبات محمود (جلد 18) — Page 98
خطبات محمود ۹۸ 11 سال ۱۹۳۷ء عرش الہی کو ہلا دینے والی دعائیں (فرموده ۱۶ را پریل ۱۹۳۷ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- میں نے گزشتہ جمعہ اور اس سے پہلے جمعہ میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ وہ تحریک جدید کے مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کریں اور اس کے علاوہ اکتو بر تک ہر مہینہ میں دودو روزے بھی رکھیں یہاں تک کہ گزشتہ دوسالوں کے برابر ہمارے چودہ روزے ہو جائیں۔ایک ہر مہینہ کے پہلے پیر کو اور دوسرا ہر مہینہ کی آخری جمعرات کو۔اور یہ کہ اگر کسی شخص سے اس پیر کا جمعرات کا روزہ رہ جائے تو وہ اسی مہینہ کے کسی دوسرے پیر یا کسی دوسری جمعرات کو روزہ رکھ لے۔اور اگر یہ بھی نہ کی ہو سکے تو کسی اور دن کے روزہ سے ان روزوں کو پورا کرنے کی کوشش کرے۔اس کے علاوہ میں نے یہ بات بھی کہی تھی کہ مئی کے آخری ہفتہ کے اتوار کو ہر جماعت اپنے اپنے مقام پر جلسے منعقد کرے اور ان جلسوں میں تحریک جدید کے مطالبات کی طرف جماعت کے دوستوں کو توجہ دلائی جائے۔بظاہر عقلمند کہلانے والے لوگوں کی نگاہ میں ان مطالبات میں سے میرا ایک مطالبہ شاید بالکل بے معنی اور تو ہم پرستی کا اظہار سمجھا جائے۔کیونکہ اس مادیت کے زمانہ میں دُعا کرنا اور پھر دعا سے کسی