خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 97 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 97

خطبات محمود ۹۷ سال ۱۹۳۷ء ملنے کی امید میں لڑکی کو بٹھا رکھو یا یہ کہ جو رشتہ ملے کر دو۔اگر کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ لڑکی نہیں مانتی تو سوال یہ ہے کہ لڑکی کو اس نہ ماننے کے مقام پر کس نے کھڑا کیا ہے؟ اگر ہم نے کیا ہے تو بیشک اس کی سزا ہمیں ملنی چاہئے۔لیکن اگر اس کی ذمہ واری تم پر ہے تو پھر اس سزا کے مستحق تم خود ہو۔یہ مضمون تو بہت وسیع ہے اور کئی باتیں اس کے متعلق بیان کرنے والی ہیں لیکن اتنا ہی کھڑا ہونے سے میں محسوس کرتا ہوں کہ پاؤں میں سے خون رسنے لگا ہے اس لئے اسی پر خطبہ کو ختم کر کے جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے ماحول کو بدلے ورنہ اس کیلئے ایک ایسی بلا تیار ہورہی ہے جس۔بچنا بہت ہی مشکل ہوگا۔الفضل ۱۳ را پریل ۹۳۷