خطبات محمود (جلد 18) — Page 339
خطبات محمود ۳۳۹ سال ۱۹۳۷ء پر ہی کفایت کرتا ہوں اور ۱۴۴ کے نفاذ تک قانون کا احترام کرتے ہوئے عربی خطبہ پر ہی کفایت کیا کروں گا یہاں تک کہ گورنمنٹ کے ساتھ کوئی فیصلہ ہو جائے۔ہاں چونکہ مجھ سے ڈپٹی کمشنر صاحب نے خواہش کی تھی کہ میں امن کے قیام کے متعلق ا۔خیالات اچھی طرح جماعت پر واضح کر دوں تا کہ لوگوں میں خلاف آئین جوش پیدا نہ ہو۔میں اس بارہ میں وعدہ پورا کرنے کیلئے اتنا کہہ دیتا ہوں کہ جیسا کہ میں اس سے پہلے اتوار کے دن اعلان کر چکا ہوں اگر کسی احمدی نے کوئی چھوٹا یا بڑا افساد کیا تو میں اُسے کلّی طور پر اور فوراً جماعت سے خارج کر دوں گا۔بعد میں کوئی یہ نہ کہے کہ مجھے اطلاع نہ ہوئی تھی۔یا یہ کہ جو پہلا اعلان ہو اتھا امور عامہ نے شاید اپنے پاس سے بنالیا ہو۔اب میں نے اپنی زبان سے آپ لوگوں تک یہ بات پہنچا دی ہے اور اب آپ کا اختیار ہے کہ عمل کر کے جماعت میں رہیں یا اس کو رڈ کر کے جماعت سے نکل جائیں۔کیا آپ لوگوں نے یہ بات ہے سن لی ہے؟ ( سب نے بآواز بلند عرض کیا کہ سن لی ہے )۔پس میں اس بات پر خطبہ کو ختم کرتا ہوں اور ۱۴۴ کے نفاذ تک خطبہ میں صرف عربی آیات پر کفایت کروں گا جب تک کہ گورنمنٹ کے ساتھ فیصلہ نہ ہو جائے۔(الفضل ۱۵ اگست ۱۹۳۷ء)