خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 57 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 57

خطبات محمود لا اگر دنیا میں عظیم الشان تغیر پیدا کرنا چاہتے ہو تو خلیفہ وقت کی اسی طرح کامل اطاعت کرو جس طرح دماغ کی تمام اعضاء کرتے ہیں (فرموده ۲۴ /جنوری ۱۹۳۶ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔تحریک جدید میں سے ایک جز و اپنے ہاتھ سے کام کرنا ہے۔میں ان خطبات میں جو اس سال کی تحریک جدید کے متعلق دے چکا ہوں غالباً اس کا ذکر کئی موقعوں پر کر چکا ہوں مگر پھر بھی میں سمجھتا ہوں ابھی یہ مضمون بہت کچھ وضاحت اور تحریک کا مستحق ہے۔سال ہو گیا جب سے میں نے یہ تحریک کی ہے بلکہ سال کیا اب تو چودہ مہینے ہونے لگے ہیں لیکن باوجود اس کے کہ میری اس تحریک پر چودہ مہینے گزر چکے ہیں اور باوجود اس کے کہ میں نے کہا تھا اس کی مثال قائم کرنے کیلئے تمام چھوٹے بڑے افراد کو اجتماعی طور پر اپنے ہاتھ سے کام کرنے چاہئیں تا دوستوں کیلئے محرک اور نمونہ ہو ،صدر انجمن احمدیہ نے اس قسم کا کوئی کام نہیں کیا حالانکہ کام کرنے کے کئی مواقع بہم پہنچتے رہے ہیں۔دنیا میں ہر کام نمونہ چاہتا ہے کہنے والا اگر منہ سے ایک بات کہہ دیتا ہے لیکن عمل اس کے خلاف ہوتا ہے تو طبائع پر اچھا اثر نہیں پڑتا اور دنیا میں کام اتنی انواع کے ہو ا کرتے ہیں کہ ان میں سے بہت سے کام دوسرا شخص نہیں دیکھ سکتا۔مثلاً ہاتھ سے کام کرنا ہے اس میں تحریر بھی شامل سال ۱۹۳۶ء