خطبات محمود (جلد 17) — Page 158
خطبات محمود ۱۵۸ 1۔سال ۱۹۳۶ء خطرات سے پُر اوقات میں حکومت کی بہترین خدمات سرانجام دینے کا صلہ جماعت احمدیہ کو کیا مل رہا ہے؟ فرموده ۲۷ / مارچ ۱۹۳۶ء) تشهد تعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں آج ایک نہایت اہم معاملہ کے متعلق خطبہ کہنا چاہتا ہوں اور چونکہ اس پر بولنے کیلئے ہے مجھے زیادہ وقت چاہئے تھا اس لئے میں نے اعلان کر دیا تھا کہ دوست ساڑھے بارہ بجے مسجد میں پہنچ جائیں۔گو میں خود ایک بج کر چار پانچ منٹ پر پہنچا ہوں لیکن میری غرض دیر کرنے سے یہ تھی کہ بعض دفعہ جب تمام لوگ وقت پر نہ آئیں تو دوسروں کا انتظار کرنا پڑتا ہے اس لئے میں دانستہ کچھ دیر کر کے آیا ہوں تا سب لوگ جمع ہو جائیں اور خطبہ سننے میں شریک ہوسکیں۔گو مجھے یہاں آکر یہ محسوس ہوا ہے کہ غالباً دوست وقت کے قریب قریب ہی مسجد پہنچ چکے تھے اور اس احتیاط کیجی ضرورت نہ تھی۔میں سب سے پہلے تو تمہیدی طور پر یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری جماعت ایک امن پسند جماعت ہے اور ہمیں اللہ تعالیٰ نے کھڑا ہی اس لئے کیا ہے کہ ہم دنیا میں امن صلح اور محبت قائم کی کریں۔چنانچہ بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ناموں میں سے ایک نام خدا تعالیٰ نے سلامتی کا شہزادہ" رکھا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس نام کی