خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 556 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 556

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۵۴۷ سال ۱۹۳۶ء الله رہا ہوں اور تم سے امید کرتا ہوں کہ تم بھی اسی راہ پر گامزن رہو گے اور محمد رسول اللہ ﷺ کی جان الله کے مقابلہ میں اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرو گے ۔ پس جن لوگوں نے آنحضرت ﷺ کی ذات کیلئے یہ قربانیاں کیں وہ اس پیغام کیلئے جو آپ لائے کیا کچھ قربانیاں نہ کر سکتے ہوں گے اور انہوں نے کیا کچھ نہ کیا ہوگا ۔ الله صحابہ نے اس بارہ میں جو کچھ کیا اس کی مثال کے طور پر میں رسول کریم ﷺ کی وفات کا واقعہ پیش کرتا ہوں ۔ جب آپ کی وفات کی خبر صحابہ میں مشہور ہوئی تو ان پر شدید محبت کی وجہ سے گویا غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ریشی کہ بعض صحابہ نے یہ خیال کیا کہ یہ خبر ہی غلط ہے کیونکہ ابھی آپ کی وفات کا وقت نہیں آیا کیونکہ ابھی بعض منافق مسلمانوں میں موجود ہیں۔ چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی اسی خیال میں مبتلاء ہو گئے اور تلوار لے کر کھڑے ہو گئے کہ جو کہے گا آپ فوت ہو گئے ہیں میں اُس کی گردن اڑا دوں گا ھے ۔ آپ آسمان پر گئے ہیں پھر دوبارہ تشریف لا کر منافقوں کو ماریں گے اور پھر وفات پائیں گے ۔ بہت سے صحابہ بھی آپ کے ساتھ شامل ہو گئے اور کہنے لگے کہ ہم کسی کو یہ نہیں کہنے دیں گے کہ آپ وفات پاگئے ہیں ۔ بظاہر یہ محبت کا اظہار تھا مگر دراصل اس تعلیم کے خلاف تھا جو آ جو آنحضرت ﷺ لائے کیونکہ قرآن کریم میں صاف موجود ہے صلى الله الله أَفَإِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ ، یعنی کیا اگر رسول کریم ﷺ فوت ہو جا ئیں یا قتل ہو جا ئیں تو کیا اے مسلمانو ! تم اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے ۔ بعض صحابہ اس رو میں بہنے سے بچ گئے اور انہوں نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی طرف جو اُس وقت اتفاقاً مدینہ سے چند میل باہر گئے ہوئے تھے ایک آدمی بھیجا جو آپ کو ان حالات کی خبر دے اور بلا کر بھی لائے ۔ آپ کو جب یہ خبر ملی تو آپ جلد واپس مدینہ تشریف لائے اور سیدھے اُس حجرہ میں چلے گئے جس میں آپ کا جسم اطہر رکھا ہوا تھا اور آپ نے آپ کے چہرہ سے چادر اٹھائی اور دیکھا کہ واقعہ میں آپ فوت ہو چکے ہیں۔ پھر جھکے اور پیشانی پر بوسہ دیا آپ کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے اور جسمِ اطہر کو مخاطب کر کے فرمایا کہ میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں اللہ تعالیٰ آپ پر دو موتیں نہیں لائے گائے۔ یعنی ایک تو ظاہری موت اور دوسرے یہ کہ آپ کی لائی ہوئی تعلیم مٹ جائے ۔ پھر آپ باہر تشریف لائے جہاں صحابہ جمع تھے اور جہاں حضرت عمر رضی اللہ عنہ تلوار ہاتھ میں لے کر بڑے جوش میں یہ