خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 512 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 512

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۵۰۳ سال ۱۹۳۶ء جاؤں گا کیونکہ میں ان پتھروں کے کھانے میں حقیقی خوشی اور لذت محسوس کرتا تھا۔ اور اس موقع پر ہماری جماعت کے پچیس آدمی زخمی ہوئے جن میں بعد میں ایک آدمی فوت بھی ہو گیا ۔ ہم کو یہ تو نہیں چاہئے کہ ایسے مواقع ہم اللہ تعالیٰ سے طلب کریں لیکن اگر خود بخو دایسے مواقع پیش آجائیں تو گھبرانے کی بجائے خوش ہونا چاہئے ۔ جو شخص خدا تعالیٰ کے لئے تکلیف اُٹھانا نعمت سمجھتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرماتا ہے۔ ماں کو دیکھ لو جب وہ بچے کو کہتی ہے کہ تجھے پھینک دوں اگر بچہ آگے ہور ہے جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مجھے یہ امر منظور ہے تو ماں اُس بچے کو گرانے کی بجائے چھاتی سے لگا لیتی اور پیار کرتی ہے ۔ پس ہم کو چاہئے کہ عزت اور ذلت کا معیار وہی رکھیں جو اللہ تعالیٰ نے مقرر فرمایا ہے نہ کہ اپنی طرف سے ایک چیز کو عزت اور دوسری کو ذلت سمجھ لیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ جو شخص لوگوں کی ظاہر بین نظروں میں ذلیل ہو وہی شخص اللہ تعالیٰ کے 66 نزدیک معزز ہو۔“ ل الفاتحة: ٧،٦ النساء : ٧٠ الفضل ۹ را گست ۱۹۳۶ء) ابوداؤد كتاب الخراج في بيان مواضع قسم الخمس (الخ) صفحہ ۳۳۶، ۳۳۷ حدیث نمبر ۲۹۸۸ مطبوعہ دارالسلام ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الاولى اسد الغابة جلد ۳ صفحه ۱۰۹ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۶ھ ه بخاری کتاب الاحكام باب قول الله تعالى أَطِيعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ (الخ) صفحه ۱۲۲۸، ۱۲۲۹ حدیث نمبر ۷۱۳۷ مطبوعہ دارالسلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية تاريخ الخلفاء للسيوطی صفحہ ۵۱ مطبوعہ لاہور ۱۸۹۲ء تاریخ ابن اثیر جلد ۲ صفحه ۴۲۵، ۴۲۶ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء ف البقرة : ۴ الى الفاتحة: 2 م الفاتحة : ٥ ۱۲ یونس : ۱۷ مسلم كتاب البر والصلة باب فضل عيادة المريض صفحه ۱۱۲۶ حدیث نمبر ۶۵۵۶ مطبوعہ دارالسلام رياض ۲۰۰۰ء الطبعة الثانية ۱۴ کنز العمال جلد ۳ صفحه ۲۴۳ مطبوعہ حلب ۱۹۷۰ء ها فَاجْعَلُ لِي صَرْحًا لَّعَلَّى اَطَّلِعُ إِلَى إِلَهِ مُوسَى (القصص: ۳۹)