خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 532 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 532

خطبات محمود ۵۳۲ ۳۳ سال ۱۹۳۵ء رسول کریمہ سے عقیدت اور خانہ کعبہ کی عظمت کی خاطر احرار کو مباہلہ کا چیلنج فرموده ۳۰ /اگست ۱۹۳۵ء) تشهد ، تعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : - اللہ تعالیٰ نے دنیا کی ہدایت کے لئے آج تک ہزار ہا انبیاء اور مامورین بھیجے ہیں بلکہ بعض احادیث سے ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کا پتہ لگتا ہے۔وہ روایت اس پایہ کی ہو یا نہ ہو کہ اس پر کسی عقیدہ کی بنیاد رکھی جا سکے اس میں شبہ نہیں کہ دنیا کے مختلف گوشوں اور کونوں میں جس طرح ہدایت کے سامان نظر آتے ہیں ، جس طرح ایسے لوگوں کی یاد تازہ نظر آتی ہے جنہوں نے بندوں کو خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ کرنے کے لئے اپنی عمر میں صرف کر دیں۔اس پر قیاس کرتے ہوئے ایک لاکھ چوبیس ہزار یا اس سے بھی زیادہ انبیاء کا وجود تسلیم کرنا کوئی خلاف عقل بات معلوم نہیں ہوتی۔وہ انبیاء جو مختلف اقوام کی ہدایت کے لئے مختلف زمانوں میں آئے اپنے اپنے زمانہ کے مطابق ان کی تعلیموں میں اختلاف تھا۔چنانچہ اس قسم کی نماز جس کا حضرت نوح علیہ السلام نے اپنے متبعین کو حکم دیا حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں نہیں پڑھی جاتی تھی اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جتلائی ہوئی نماز کے حضرت شعیب تابع نہیں تھے اور نہ حضرت صالح اور حضرت ہوڈ وہ نمازیں پڑھا کرتے تھے جنہیں بنی اسرائیل بجالایا کرتے تھے نہ اس قسم کی نمازیں اسلام میں مقرر کی گئی ہیں۔روزے بے شک تمام