خطبات محمود (جلد 16) — Page 533
خطبات محمود ۵۳۳ سال ۱۹۳۵ء دنیا میں رکھے جاتے رہے ہیں جیسا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ یعنی اگر تمہیں روزے رکھنے کے لئے کہا گیا ہے تو یہ کوئی نئی بات نہیں ، پہلے لوگوں پر بھی روزے رکھنے تمہاری طرح فرض تھے۔مگر اس میں کیا شبہ ہے کہ روزوں کی شکل میں اختلاف تھا اور وہ اختلاف آج تک نظر آتا ہے کہیں اس قسم کے روزے ہوا کرتے تھے جنہیں وصال کہتے ہیں کہ درمیان میں سحری نہ کھانا۔اس قسم کے روزوں میں صرف شام کے وقت روزہ کشائی کی جاتی اور دوسری سحری نہ کھا کر متواتر آٹھ پہر روزہ رکھا جاتا۔کہیں ایسے روزے ہوتے کہ روزہ کشائی بھی نہ ہوتی اور تین تین ، چار چار، پانچ پانچ دن متواتر روزہ رکھا جاتا۔ایسے روزے بھی پائے جاتے ہیں جن میں لوگوں کو ملکی غذا کھانے کی اجازت دی گئی ہے مگر ٹھوس غذاؤں سے منع کیا گیا ہے جیسے ہندوؤں یا عیسائیوں میں روزے ہوتے ہیں۔ہندوؤں کے روزوں کے متعلق تو عام طور پر مشہور ہے کہ ان کا روزہ صرف یہ ہوتا ہے کہ آگ پر پکی ہوئی چیز نہیں کھانی۔اس کے علاوہ اگر وہ کئی سیر آم ، کیلے اور نارنگیاں کھا جائیں تو ان کے روزہ میں فرق نہیں آتا۔روٹی اور سالن کو چھوڑ کر باقی جو چیز چاہیں کھا لیں۔پھر اس سے بھی آسان روزے رومن کیتھولک عیسائیوں میں پائے جاتے ہیں آخر انہوں نے بھی اپنی کسی مذہبی روایت کی بناء پر ہی یہ روزے رکھنے شروع کئے ہونگے یا کسی حواری سے کوئی بات پہنچی ہوگی۔ان کا روزہ یہ ہوتا ہے کہ گوشت نہیں کھانا اگر وہ آلو ابال کر یا کدو کا بھرتہ بنا کر دس پندرہ روٹیاں اس کے ساتھ کھالیں تو ان کا روزہ نہیں ٹو تھا۔البتہ اگر گوشت کی بوٹی ان کے معدے میں چلی جائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔پس روزوں کے متعلق بھی مختلف اقوام میں اختلاف پائے جاتے ہیں اور اپنے اپنے زمانہ میں ان احکام میں اللہ تعالیٰ کی حکمتیں بھی پوشیدہ ہونگی۔مثلاً جو قو میں کثرت سے گوشت کھانے والی ہوں، وہ ان اخلاق سے رفتہ رفتہ محروم ہو جاتی ہیں جو سبزی کے استعمال کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں۔ایسے لوگوں کی اخلاقی اصلاح کے لئے اور انہیں یہ بتانے کے لئے کہ سبزی بھی غذا میں ضروری ہوتی ہے اگر اللہ تعالیٰ نے یہ حکم دے دیا ہو کہ ہفتہ میں کم از کم ایک دن تم پر ایسا آنا چاہئے جب تم گوشت نہ کھاؤ تو یہ نہایت پر حکمت روزہ ہو جاتا ہے۔اس کے مقابلہ میں اسلام نے ہماری غذا کے متعلق یہ ایک عام حکم دے دیا ہے کہ گوشت بھی کھاؤ اور سبزیاں بھی کھاؤ، آگ پر پکی