خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 421 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 421

خطبات محمود ۴۲۱ سال ۱۹۳۵ء گے۔پس اپنے جوش اور غیرت کو قائم رکھتے ہوئے پروٹسٹ کرو اور حکومت کو توجہ دلاتے رہو مگر اس کے آداب کو ملحوظ رکھتے ہوئے۔قرآن کریم میں لکھا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو جب اللہ تعالیٰ نے فرعون کی طرف بھیجا تو آپ کو ہدایت کی کہ قُولَا لَه قَوْلًا لینا اس سے نرم نرم باتیں کرنا بے ادبی سے پیش نہ آنا حالانکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نبی تھے پس بات بے شک مضبوطی سے کرو مگر آداب کو قائم رکھو۔اگر وہ رڈ کر دی جائے تو خدا تعالیٰ نے کئی اور رستے رکھتے ہیں انہیں اختیار کرو۔جماعتی زندگی ایک دن کی زندگی نہیں ہوتی سینکڑوں ہزاروں سال کی ہوتی ہے دنیا پر ہمیشہ کے لئے حکومت کرنے کی غرض سے ہمیں پیدا کیا گیا ہے۔پس گھبراؤ نہیں آج نہیں تو کل تمہارے ظلموں کا بدلہ لیا جائے گا اور خدا تعالیٰ تمہارے زخموں کو بغیر مرہم کے نہیں چھوڑے گا اور اگر آج نہیں تو کل یہ باتیں (الفضل ۲۰ جولائی ۱۹۳۵ء) ہو کر رہیں گی۔النحل : ۴۱ مسلم كتاب البر والصلة باب فَضْلُ الضُّعَفَاء (الخ) تاریخ طبری جلد ۵ صفحه ۵۵۴ - دار الفکر بیروت ۱۹۸۷ء الحج : ٣٣ ۵ بخاری کتاب فضائل اَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب مناقب عثمان بن عُفَّان کے تذکرہ صفحہ ۱۰۵۔ایڈیشن چہارم بخاری كتاب الشروط باب الشروط في الجهاد ميں حبسها حابس الفیل“ کے الفاظ ہیں۔" طه: ۴۵