خطبات محمود (جلد 16) — Page 322
خطبات محمود ۳۲۲ سال ۱۹۳۵ء تبلیغ احمدیت کے لئے ایک شاندار پروگرام (فرموده ۳۱ مئی ۱۹۳۵ء) تشبد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں گو جمعہ ہی کی نیت سے باوجود لاہور کے دوستوں کی اس خواہش کے کہ جمعہ لاہور پڑھا جائے آج صبح قادیان پہنچا ہوں لیکن آنکھ کی تکلیف کی وجہ سے زیادہ بول نہیں سکتا لہذا اختصار کے ساتھ دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ہر جھگڑے اور فساد کی حالت بیماری کی سی حالت ہوتی ہے۔جس طرح بیماریاں مختلف اوقات میں مختلف علاج چاہتی ہیں ، اسی طرح جھگڑے اور فساد بھی مختلف اوقات میں مختلف علاج چاہتے ہیں۔جب مرض مریض کے جسم میں گھر کر لیتا ہے تو ابتدا میں طبیب اس کا اور رنگ میں علاج کرتا ہے، درمیان میں اور رنگ میں ، آخر میں اور رنگ میں اور جب بیماری جاتی رہتی ہے تو اور رنگ میں بیمار کی قوت بحال کرنے کے لئے کوشش کی جاتی ہے اسی طرح فساد اور جھگڑے کی حالت ہوتی ہے مختلف جھگڑوں کے علاج مختلف اوقات میں بدلتے رہتے ہیں۔ہمارے خلاف جو شورش اور فساد ہندوستان میں پیدا ہوا ، اس کی ابتدائی حالت اور رنگ کی تھی اور میں نے اس کے مختلف پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ علاج بتائے تھے جن کی طرف حتی المقدور دوستوں نے توجہ کی اور خدا کے فضل سے اس تحریک کے بہت سے حصوں پر عمل ہو رہا ہے اس کے ماتحت کچھ مبلغ بھی باہر جاچکے ہیں تا احمدیت کی تبلیغ کریں۔خدا کے فضل سے سٹریٹ سیٹلمنٹ لے کے مبلغ وہاں پہنچ چکے ہیں اور کام شروع کر دیا ہے اور ان کی رپورٹیں بھی آنے لگی ہیں ، چین کے مبلغ کی طرف سے بھی تار