خطبات محمود (جلد 16) — Page 323
خطبات محمود ۳۲۳ سال ۱۹۳۵ء موصول ہوا ہے کہ وہ پہنچ چکے ہیں ، جاپان کے مبلغ بھی اس وقت تک پہنچ چکے ہوں گے گویا اس طرح مشرقی دنیا کے ان ممالک میں نئی تبلیغ شروع ہوئی ہے۔سماٹرا اور جاوا میں پہلے ہی مشن موجود ہیں، ماریشس میں بھی ہے اور اس طرح یہ چھ ممالک ہیں جہاں احمدیت کی تبلیغ شروع ہے ایک دو ماہ میں بعض اور مبلغ بھی جانے والے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ان ممالک میں احمدیت کا جھنڈا گاڑا جائے گا لیکن میں کئی دفعہ بتا چکا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والے مذاہب ، قائم کئے جانے والے سلسلے اور مامورین الہی کی جماعتیں کسی ایک ملک یا قوم سے تعلق نہیں رکھتیں اور خدا تعالیٰ ان کے اندر چستی اور بیداری پیدا کرنے کے لئے ان کے آراموں کے سامان مخفی رکھتا ہے یہاں تک کہ ان کی جستجو میں وہ دنیا میں پھیل جاتے ہیں اور اس طرح مجبور کر کے اللہ تعالیٰ ان سے ساری دنیا میں تبلیغ کراتا ہے اس سنتِ الہی کے ماتحت ہم جب تبلیغ کے لئے ساری دنیا میں پھیل جائیں گے تو ہمارے لئے بھی نصرت الہی پہلے سے زیادہ شان کے ساتھ ظاہر ہوگی۔گزشتہ چند ماہ سے امریکہ میں کثرت سے توجہ ہو رہی ہے اور ہر ڈاک میں امریکہ کے نو مسلموں کی طرف سے آٹھ دس خط موصول ہو جاتے ہیں جن میں نہایت جوش اور اخلاص کا اظہار ہوتا ہے اور اس بات کا مطالبہ کہ دین سکھانے کے لئے ہمیں اور مبلغ دیئے جائیں۔پچھلے دو ہفتوں سے ہمارے امریکہ کے مبلغ نے بھی اس بات پر زور دینا شروع کیا ہے کہ کام اس قدر زیادہ ہے کہ کم از کم ایک اور مبلغ کی ضرورت ہے لوگوں میں اس قدر جوش ہے کہ نئے مبلغ کی آمد کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت ترقی کر جائے گی لیکن جہاں بیرونِ ہند میں نئے مشن قائم ہو چکے ہیں وہاں ہندوستان بھی بہت سی تبلیغ کا محتاج ہے۔پچھلے ایام میں اس قد رجھوٹ ہمارے خلاف پھیلا یا گیا اور اس قدر افتراء پردازیاں ہمارے متعلق کی گئیں کہ لوگ نہ تو ہمارے اشتہاروں اور ٹریکٹوں سے فائدہ اُٹھاتے تھے اور نہ ہی گفتگو سنتے تھے لیکن حق کے مقابلہ میں شورش عارضی ہوتی ہے اور کچھ عرصہ کے بعد وہ یا تو دب جایا کرتی ہے یا اپنی نوعیت بدل لیا کرتی ہے۔یا تو لوگ اس بات پر آمادہ ہو جاتے ہیں کہ حق کو مٹا ڈالیں یا پھر اس طرف متوجہ ہو جاتے ہیں کہ سنیں یہ لوگ کہتے کیا ہیں۔چنانچہ طبائع میں اب یہ احساس پیدا ہو رہا ہے کہ سئیں احمدیت کیا چیز ہے؟ اور اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارا فرض ہے کہ اپنی تمام طاقتیں ہندوستان میں تبلیغ پر صرف کر دیں۔میں نے پہلے دیدہ دانستہ