خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 190 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 190

خطبات محمود 19 • سال ۱۹۳۵ء زندگی والی موت اپنے نفوس پر وارد کرنے کے لئے تیار نہیں تو نہ کرونگر یا د رکھو ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلى عَالِم الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ایک دن تم اس خدا کے سامنے حاضر کئے جاؤ گے جو غیبوں کا جاننے والا ہے وہ تمہارے کالے اور سیاہ دل تمہارے سامنے پیش کرے گا اور کہے گا کہ بتاؤ کیا ان دلوں میں حضرت محمد کی محبت تھی یا اس احمدی کے دل میں رسول کریم ﷺ کی محبت تھی جو سفید اور نورانی دل لے کر میرے پاس آیا ہے وہ خدا یہ تمہارے دل تمہارے سامنے پیش کرے گا جو غیب اور ظاہر کا خدا ہے۔فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ پھر وہ بتائے گا کہ تم نے میرے پیاروں اور میرے رسول کے پیاروں کو جو دنیا میں میرا نام بلند کر رہے تھے کس قدر دکھ دیا اور یہ کہ کہ کر دُکھ دیا کہ ہم رسول کریم صلى الله سے محبت کرنے والے ہیں حالانکہ تم نے ان لوگوں کے سینوں پر خنجر چلائے اور ان کے دلوں میں چھریاں ماریں جو میرے دین کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے تھے۔(الفضل ۱۹ / مارچ ۱۹۳۵ء) دوسرا خطبہ پڑھنے کے بعد حضور نے فرمایا۔میرا دیر سے ارادہ تھا کہ میں جماعت کے لئے ایک اعلان کروں مگر آج ایک الہی بشارت کے ماتحت میں چاہتا ہوں کہ فوری طور پر اس کے متعلق اعلان کر دیا جائے۔اس فتنہ کے متعلق جو آجکل ہماری جماعت کے خلاف بر پا ہے۔نومبر دسمبر سے میرا ارادہ تھا کہ میں مارچ یا اپریل کے دنوں میں جماعت کے مخلصین سے مطالبہ کروں گا اور آج الہی بشارت کے ماتحت میں اپنی جماعت کے مخلصین سے کہتا ہوں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور فریاد کرنے اور اپنی تکالیف کے متعلق اپیل پیش کرنے کے لئے اُس ہفتہ سے جو عید کے بعد شروع ہوگا ہر جمعرات کو روزہ رکھیں۔عید ۱۶ / مارچ کو ہوگی اس کے بعد کے ہفتہ سے لے کر سات ہفتوں تک جماعت کے افراد کو چاہئے کہ وہ ہر جمعرات کے دن روزہ رکھیں اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کریں کہ وہ ہمیں سچا تقویٰ اور طہارت نصیب کرے اور ان لوگوں کو جو آجکل ہمارے خلاف کھڑے ہیں ہدایت دے یا ان کے ہاتھ بند کر دے۔میں تمہیں دعا بھی بتا دیتا ہوں۔یہ دعا ان ایام میں خصوصیت سے پڑھو۔اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُبِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ یعنی اے خدا! ہم اپنے دشمنوں کی شرارتوں اور ان کی ایذاء رسانیوں کے بدنتائج سے تیری پناہ چاہتے ہیں تو ہی ہمیں ان کے حملوں سے بچا وَنَجْعَلُكَ فِی نُحُورِهِمُ اور اے خدا ! جب