خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 191 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 191

خطبات محمود ۱۹۱ سال ۱۹۳۵ء وہ ہم پر حملہ کریں تو تو ہمارے اور اس حملہ کے درمیان حائل ہو جا اور ہمیں خود اپنی نصرت اور تائید سے اس حملہ سے محفوظ رکھ۔یہ دعا دوست اِن ایام میں کثرت سے پڑھیں بلکہ ابھی سے شروع کر دیں میں تو دو تین ہفتہ سے یہ دعا پڑھ رہا ہوں۔وہ الہی بشارت جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے یہ ہے کہ رات کو تہجد کے وقت اللہ تعالیٰ نے میرے دل پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک شعر نازل کیا میں سو رہا تھا کہ یکدم میری آنکھ کھلی میں نے دیکھا ایک سیکنڈ کے اندر اندر وہ شعر کئی دفعہ میری زبان اور قلب پر جاری ہو ا جو لوگ الہامی دنیا سے واقفیت رکھتے ہیں جانتے ہیں کہ ایک سیکنڈ میں بعض دفعہ اتنے تواتر سے الہام نازل ہوتا ہے جسے دوسرے وقت بیان کرنے کے لئے کئی منٹ درکار ہوتے ہیں ایک ہی سیکنڈ گزرا ہو گا کہ کئی دفعہ یہ شعر میری زبان پر جاری ہوا ہیں تری پیاری نگاہیں دلبرا اک تیغ تیز جن سے کٹ جاتا ہے سب جھگڑا غم اغیار کا تہجد کے وقت اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ شعر میرے دل پر جاری کیا اور اتنے زور سے اور اتنی جلدی جلدی میری زبان پر آیا کہ اس کی وجہ سے میری آنکھ کھل گئی اور جب میں بیدار ہوا تو نیم خواب ہونے کی حالت میں بھی تین چار دفعہ یہ شعر میری زبان پر آیا ہیں تری پیاری نگاہیں دلبرا اک تیغ تیز جن سے کٹ جاتا ہے سب جھگڑا غم اغیار کا اللہ تعالیٰ کی پیاری نگاہیں ہی ہیں جن کے دیکھ لینے کے بعد دنیا کا کوئی غم انسان کے دل میں باقی نہیں رہتا۔اس شعر کا یہ بھی مطلب ہے کہ جسے خدا تعالیٰ پیار کی نگاہوں سے دیکھ لے اغیار کی عداوتوں اور شرارتوں سے اسے کوئی خطرہ نہیں رہتا اور یہ بھی ہے کہ جسے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کامل محبت ہوتی ہے وہ دشمنوں کی شرارتوں کی کچھ پرواہ نہیں کرتا غرض اس شعر کے دونوں معنی ہیں یہ بھی کہ اللہ تعالیٰ کی پیاری نگا ہیں جب قلوب پر پڑتی ہیں تو جھگڑا دُور ہو جاتا ہے اور دشمنوں کی شرارتیں مٹ جاتی ہیں اور یہ بھی کہ جسے اللہ تعالیٰ سے محبت ہو جاتی ہے اسے دشمن کی پرواہ ہی نہیں رہتی۔پس ان پیاری نگاہوں کو ڈھونڈو اور خدا تعالیٰ کی محبت بھری نظر کو تلاش کرو پھر تمام جھگڑے خود بخود طے ہو جائیں گے۔مجھے یقین ہے کہ آخر ایسا ہی ہوگا جیسا کہ خدا تعالیٰ نے اس شعر میں بتایا ہے۔جس وقت یہ شعر میرے قلب