خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 329 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 329

خطبات محمود ۳۲۹ ۲۱ سال ۱۹۳۵ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے متعلق خدا تعالیٰ کا ایک قہری نشان کوئٹہ کا ہیبت ناک زلزلہ اور جماعت احمدیہ کا فرض فرموده ۷ /جون ۱۹۳۵ء) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پچھلے ہفتہ کو ئٹہ کے علاقہ میں جو زلزلہ آیا ہے وہ ہندوستانی زلزلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسا شدید اور ایسا اہم زلزلہ ہے کہ اس کی نظیر قریب کے زمانہ میں نہیں ملتی۔بہار کے زلزلہ نے کانگڑہ کے زلزلہ کو مات کر دیا تھا اور اب کوئٹہ کے زلزلہ نے بہار کے زلزلہ کو مات کر دیا ہے۔بہار کا زلزلہ چونکہ زیادہ وسیع علاقہ میں پھیلا ہوا تھا اس لئے اُس وقت جانی نقصان کا صحیح اندازہ نہیں ہو سکا۔عام طور پر پندرہ سولہ ہزار موتیں انگریزی علاقہ میں سمجھی گئی تھیں اور نیپال کے علاقہ کی موتیں شامل کر کے اٹھارہ ہیں ہزار موتوں کا اندازہ کیا گیا تھا لیکن اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ بہت سے پہاڑی علاقے ایسے تھے جن کے اندر کی موتوں کا اندازہ لگا نا نہایت مشکل تھا، یہ بات صحیح معلوم ہوتی ہے کہ موتیں اس سے بہت زیادہ تھیں جتنی سمجھی گئیں لیکن مالی لحاظ سے نقصان کانگڑہ کے زلزلہ سے بیسیوں گنا زیادہ ہؤا۔اگر کانگڑہ کے زلزلہ میں پندرہ بیس لاکھ روپیہ کا نقصان ہوا ہوگا تو بہار کے زلزلہ میں کروڑوں