خطبات محمود (جلد 16) — Page 328
خطبات محمود ۳۲۸ سال ۱۹۳۵ء میں سلسلہ کے اخبارات کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ دشمن کی شرارت کو دیکھ کر بھی سخت الفاظ استعمال نہ کیا کریں کہ محبت سختی سے زیادہ اثر کرتی ہے دشمنوں کی گالیوں کوسن کر بھی جوش میں نہ آئیں ہمارے خلاف جو کچھ گند اُچھالا گیا ہے اور اس کے جواب میں ہمارے اخبارات میں جو کچھ لکھا جاتا ہے اگر اس سے بیس گنا زیادہ بھی لکھا جائے تو گو یہ جائز ہے لیکن ہر جائز کام تو نہیں کر لیا جاتا بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ موقع اور محل کے لحاظ سے کون سا کام مفید ہے اسی طرح یہ دیکھنا چاہئے کہ کیا تبلیغی نقطۂ نظر سے سختی کا جواب سختی مفید ہو گا چونکہ یہ طریق مفید نہیں اس لئے اسے اختیار نہیں کرنا چاہئے بلکہ نرمی کے پہلو کو ہمیشہ غالب رکھنا چاہئے۔بولنے سے چونکہ میری آنکھ کو تکلیف ہوتی ہے اس لئے زیادہ نہیں بول سکتا اور امید کرتا ہوں کہ اگر دوست اس کی اہمیت کو جو اتنی واضح ہے کہ اس کے لئے کسی دلیل کی ضرورت نہیں محسوس کر لیں تو بہت شاندار نتائج نکل سکتے ہیں۔( الفضل ۴ ٫ جون ۱۹۳۵ء) سٹریٹس سیٹلمتلس (STRAITS SETTLEMENTS) ملایا میں برطانیہ کی سابق شاہی نو آبادی۔۱۸۲۶ء سے ۱۸۵۸ ء تک برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی نے پینا نگ ملکا اور سنگا پور کو ایک انتظامی مجزو کی حیثیت سے سنبھالے رکھا۔بعد ازاں قلیل مدت کیلئے انڈیا آفس نے انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا۔۱۸۶۷ء میں یہ نو آبادی قائم کی گئی اور ۱۹۴۶ء میں ختم کر دی گئی۔اب سنگا پور ایک الگ کالونی ہے مگر باقی حصے ملایا کے اتحاد میں شامل ہو گئے ہیں۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اول صفحہ ۷۴۱ مطبوعہ ۱۹۸۷ ء )