خطبات محمود (جلد 16) — Page 210
خطبات محمود ۲۱۰ سال ۱۹۳۵ء ترجمہ ہے کہ قُلْ مَا عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ مِنَ اللَّهْوِ وَ مِنَ التِّجَارَةِ اور یاد رکھو کہ جو اللہ تعالیٰ کے پاس ہے وہ تجارت اور لہو سے بہت زیادہ بہتر ہے اگر تم اپنی سستیاں چھوڑ دو، قربانیاں کرو اور دین کی اشاعت کا کام اپنے ذمہ لو تو یہ تمہارے لئے بہت زیادہ بہتر ہے ۔ پس اے پروفیسر و! اے ڈاکٹرو ! اے وکیلو ! اور اے سرکاری ملازمو! اے تاجر و ! اے صناعو ! اور اسے ہر قسم کا پیشہ کرنے والو! اگر تم چاہتے ہو کہ تم خدا تعالیٰ کی برکت حاصل کرو تو آؤ دین کے کام میں لگ جاؤ اور اشاعت اسلام کے لئے اپنی زندگیوں کو وقف کر دو وَ اللهُ خَيْرُ الرَّازِقِينَ اور یہ مت خیال کرو کہ تم دین کے لئے اپنا مال خرچ کرو گے ، دین کے لئے اپنی جانیں قربان کرو گے اور دین کے لئے اپنا وقت دو گے تو تمہیں اس سے نقصان ہوگا بلکہ یا د رکھو وَ اللَّهُ خَيْرُ الرَّازِقِينَ ۔ جب اس طرح مال خرچ کرو گے تو خدا تعالیٰ تمہیں دنیا کا بادشاہ بنادے گا ، دولت تمہارے قدموں میں آئے گی اور یہ چھوٹی چھوٹی قربانیاں تمہیں بالکل حقیر اور ذلیل نظر آنے لگیں گی ۔ لا الجمعة : ۱۰ تا ۱۲ الجمعة : 9 التوبة : ٣٣ الجمعة : ۴ ( الفضل ۲۹ مارچ ۱۹۳۵ء ) ۵ بخاری کتاب التفسير- تفسير سورة الجمعة باب قوله و آخرين منهم (الخ) الفاتحة : ٧٠٦ کے ترمذی ابواب الايمان باب ما جاء في افتراق هَذِهِ الْأُمَّةِ۔ لد الحج : ۴۸ بخارى كتاب الجمعة باب مَنْ جَاء وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ (الخ) ما البقرة : ۲۴۵،۲۴۴ ال بخارى كتاب التفسير تفسير سورة الجمعة باب وَإِذَا رَأَ وُا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا - ۱۲ اسد الغابة جلد ۳، صفحه ۱۵۷ ، مطبوعه ریاض ۱۲۹۵ھ اسد الغابة جلد ۵ ، صفحه ۷ ۳۱، مطبوعه ریاض ۱۲۹۵ھ