خطبات محمود (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 180 of 555

خطبات محمود (جلد 15) — Page 180

خطبات محمود ۲۱ صبر، صدق‘صوم اور صلوۃ کی پابندی اختیار کرو فرموده ۱۵ - جون ۱۹۳۴ء) سال ۱۹۳۴ء تشهد تعوز اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- میں نے کئی دفعہ جماعت کو ان فتنوں کے متعلق جو قادیان اور اس کے گردو نواح میں پیدا ہو رہے ہیں، توجہ دلائی ہے۔اور وہ طریق عمل بتایا ہے جو اختیار کرنا چاہیے۔لیکن پھر بھی یونکہ حالات بدلتے رہتے ہیں اور چونکہ انسانی طبائع بھی ان حالات سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتیں ، اس لئے لوگوں کیلئے وہی بات جو در حقیقت پرانی ہوتی ہے، بدلے ہوئے حالات اور اپنی بدلی ہوئی طبیعت کے ماتحت نئی بن جاتی ہے اور وہ پھر آکر سوال کرتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا چو چاہیئے۔اس وقت جو فتنہ انگیزی کے طریق اختیار کئے جارہے ہیں اور جس طرح بازاروں اور گلیوں میں احمدیوں کو دیکھ کر انہیں ستانے اور دکھ دینے کیلئے سلسلہ کے متعلق نہایت ہی ناپسندیدہ اور اشتعال انگیز الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں اور جس طرح سلسلہ کے افراد کے متعلق تکلیف دہ طعنہ زنی کی جاتی ہے اس میں شبہ نہیں کہ وہ عام حالات میں عام انسانوں کیلئے ناقابل برداشت اور حد سے بڑھی ہوئی ہے لیکن ہمارے لئے دیکھنے والی یہی بات نہیں کہ یہ اشتعال انگیزی عام حالات کے لحاظ سے عام انسانوں کیلئے حد سے بڑھ چکی ہے کیونکہ۔ہم عام حالات میں پیدا نہیں ہوئے ہمیں خدا تعالیٰ نے خاص حالات میں پیدا کیا ہے۔دنیا - ایک نہایت قیمتی چیز کھوئی گئی تھی، ایک متاع ضائع ہو گئی تھی اور ایک قیمتی چیز ہاتھوں ނ