خطبات محمود (جلد 13) — Page 622
خطبات محمود سال ۱۹۳۲ء محفوظ نہیں ہو سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں : اتعالیٰ کے فضل سے ہزاروں ہماری جماعت میں ایسے اشخاص تھے جنہیں کشوف اور الہامات ہوتے اور جو خدا تعالیٰ کی وحی کے مورد تھے۔اب بھی ہمارے لئے اس سلسلہ کا جاری رکھنا ضروری ہے بلکہ جاری رکھنا نہیں کہنا چاہئے کیونکہ یہ رہی ہے کیسی نہیں اس لئے یہ کہنا چاہئے کہ اس سلسلہ کا جاری رہنا ہمارے لئے ضروری ہے الہام اور کشف کسب سے حاصل نہیں ہو سکتے جس طرح خدا تعالیٰ کا کوئی فضل کسب سے حاصل نہیں ہو تا۔مگر جس طرح اللہ تعالٰی کے فضل کو بعض نیکیاں جذب کرنے والی ہوتی ہیں اسی طرح الہام الہی کو بھی بعض نیکیاں جذب کرنے والی ہیں۔اعمال صالحہ اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرتے ہیں اور اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعین کرنا الہام الہی کو جذب کرتا ہے۔خالص عبودیت جس میں شرک نہ ہو اور خالص تو کل یہ چیزیں ہیں جو الہام سے آشنا کر دیتی ہیں اس درجہ کے وہ لوگ جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت سے فائدہ اٹھایا میں دیکھتا ہوں کہ وہ ایک ایک کر کے فوت ہو رہے ہیں لیکن مجھے انکے قائم مقام نظر نہیں تے۔ہو سکتا ہے ایسے لوگوں کے قائم مقام پیدا ہو رہے ہوں اور مجھے ان کا علم نہ ہو لیکن جہاں تک میرا علم ہے اور میرا علم سلسلہ کے تمام طبقات تک وسیع ہے میں کہہ سکتا ہوں کہ اب ایسے لوگ ہماری جماعت میں پیدا نہیں ہو رہے۔کچی وحی کی علامت یہ ہے کہ وہ انسانی نفس کو بالکل مار دیتی ہے اور ایسا شخص کبر اور خیلاء سے بالکل بچ جاتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ میں نہیں بولتا بلکہ خدا بول رہا ہے۔پھر ایسا شخص خدا تعالیٰ کا کامل عاشق ہوتا ہے۔اس کا نفس اللہ تعالیٰ کی محبت میں اس قدر گداز ہوتا ہے کہ اس کی انانیت بالکل جاتی رہتی ہے۔بالکل ممکن ہے ایسے لوگ ہماری جماعت میں اب بھی پیدا ہو رہے ہوں لیکن چونکہ میرا تعلق تمام جماعت سے ہے اور میں جانتا ہوں کہ جماعت کس رنگ میں ترقی کر رہی ہے اس لئے میں کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے نوجوانوں کو اس طرف بہت ہی کم توجہ ہے حتی کہ ہمارے علماء کے دل میں بھی تڑپ موجود نہیں۔وہ بحث مباحثہ کرنے لڑنے جھگڑنے ، باتیں کرنے اور جوابات دینے میں بہت مشتاق ہوں گے مگر تضرع انکساری تبتل، عاجزی خشیت اور محبت الہی ان میں نظر نہیں آتی اور یہ بہت بڑی کمی ہے جس کو پورا کرنے کی طرف انہیں توجہ کرنی چاہئے۔رسول کریم می فرماتے ہیں۔ایمان کی ادنی علامت یہ ہے کہ اگر مومن بندے کو آگ T