خطبات محمود (جلد 13) — Page 295
خطبات محمود ۲۹۵ سال ۱۹۳۲ء عمر اللہ کا نام لیا مگر آپ نے فرمایا جواب مت دو ۔ اس پر اس نے خیال کیا کہ یہ سب مارے گئے اور کہنے لگا اعلی حبل اسے سن کر آپ مسلم ضبط نہ کر سکے اور فرمایا اب بولو - الله اعلیٰ وَاجَلٌ ، اپنے نفسوں کی خاطر تو ضبط سے کام لیا مگر جو نہی خدا کا نام آیا آپ میہ خاموش نہ رہ سکے ۔ یورپین مصنف یہ تو لے یہ تو لکھتے ہیں کہ آپ پہلے اس و اس وجہ سے نہ بولتے تھے کہ خطرہ تھا مگر آگے یہ نہیں کہتے کہ اللہ تعالیٰ کے نام پر آپ مسلم کی غیرت نے کیوں خاموشی گوارہ نہ کی۔ دشمن خطرہ سے بچنے کے لئے غیرت کا ذکر نہیں کرتا اور یہ نہیں کہتا کہ خدا کا نام جب سنا تو سب خطرات کو آپ نے فراموش کر دیا ۔ پس جماعت کو چاہئے صبر استقلال اور ہمت سے کام لے اور اپنی کوششوں کو بھی زیادہ کرے ۔ تم میں سے ہر ایک دنیا کو بتادے کہ مومن بزدل نہیں ہوتا۔ (الفضل ۲۶- نومبر ۱۹۳۱ء) البقرة : ۴۷۴۶ بخاری کتاب الجهاد باب يقاتل من وراء الامام ويتقى به مشكوة المصابيح كتاب العلم جلد احدیث نمبر ۲۳۸ مطبوعہ بیروت بار سوئم ۱۹۸۵ء بخاری کتاب المغازی باب غزوة احد