خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 47 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 47

خطبات محمود ۶ سال ۱۹۲۹ خدا تعالیٰ کی ذات سب خوبیوں کی جامع اور تمام عیوب سے منزہ ہے فرموده ۱۵- فروری ۱۹۲۹ء بمقام پھیر و چیچی) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: قرآن شریف کی ابتداء اللہ تعالیٰ نے الْحَمدُ لِلَّهِ سے رکھی ہے یعنی شروع میں ہی بندے سے یہ اقرار کرایا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی ساری خوبیوں اور تعریفوں کا جامع ہے اس کے تمام احکام حکمت کے ماتحت ہوتے ہیں اور وہ جو کچھ اپنے بندے سے کرانا چاہتا ہے یا جس بات کے کرنے کا اپنے بندے کو حکم دیتا ہے وہ ضرور کسی نہ کسی خوبی پرمشتمل ہوتی ہے۔جو امور اس کی طرف سے صادر ہوتے ہیں سب خیر و برکت کا موجب ہوتے ہیں۔بعض لوگ نادانی سے ان ابتلاؤں اور تکلیفوں کو جو انسان کے ساتھ لگی ہوئی ہیں کبھی بیماریوں کی صورت میں، کبھی مالی نقصان، کبھی جانی نقصہ ن کی صورت میں، کبھی غربت کی صورت میں، کبھی ناکامی کی صورت میں، کبھی مقصد و مدعا کے حاصل نہ ہونے کی صورت میں ظاہر ہوتی رہتی ہیں خدا تعالیٰ کی حمد کے خلاف سمجھ لیتے ہیں اور خیال کر لیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مصیبتیں اور بلائیں بھی ہیں اور لاکھوں انسان ایسے ہیں جو یہ کہہ دیا کرتے ہیں جب ساری تعریفیں اللہ کے لئے ہیں تو دُنیا میں چوری اور ڈاکہ زنی کون کراتا ہے لڑائی جھگڑے کس کے ذریعہ ہوتے ہیں؟ بجلیاں کیوں گرتی ہیں ؟ طوفان آندھیاں اوئے برف بارشوں کی کثرت، خشکی یعنی پانی نہ پر سنے کی تکلیف یہ تمام تکالیف کہاں سے آتی