خطبات محمود (جلد 12) — Page 46
خطبات محمود سال ۱۹۲۹ء کل پر نہ ڈالیں بلکہ آج کا کام آج ہی کریں۔جو اصحاب اس نیت اور اس ارادہ سے کھڑ ہے ہوں گے وہ خدا کے فضل سے ضرور کامیاب ہونگے۔ریز روفنڈ کا چندہ جمع کرنے میں وہی لوگ نا کام رہے جنہوں نے سمجھا نومبر یا دسمبر میں کر لیں گے۔یا یہ خیال کیا کہ سال کی آخری ششماہی میں کر لیں گے لیکن جنہوں نے جلد سے جلد پورا کرنے کی کوشش کی انہوں نے انہی علاقوں میں جہاں کے دوسرے لوگ ناکام رہے کامیابی حاصل کی۔جنہوں نے اس کام کو پیچھے ڈالا ان کی زبانوں میں اثر نہ رہا اور وہ اپنا عہد پورا نہ کر سکے۔خدا تعالی چاہتا ہے کہ جو اس کے لئے وعدے کرے اسے جلد پورا کرے اسے کیا پتہ ہے کہ کل پورا کر سکے گا یا نہیں۔میں امید رکھتا ہوں کہ تمام احمد کی جماعتیں جن تک میری یہ آواز اخبار کے ذریعہ پہنچ جائے گی جلسے کر کے ایسے اصحاب کی فہرستیں جلدی بھیج دیں گی اور عہد کرنے والوں کے صرف نام نہ لکھے جائیں بلکہ ان سے دستخط بھی لئے جائیں جو ان پڑھ ہوں ان کے انگوٹھے لگوا کر جلدی فہرستیں پیش کر دی جائیں۔نئے سال میں سے ایک مہینہ گزر گیا ہے اور دوسرا شروع ہے۔ایک مہینہ سالانہ جلسہ کا ہے باقی نو دس مہینے رہ گئے ہیں اس لئے جلد سے جلد یہ کام شروع ہو جانا چاہئے تا کہ ہم چند سالوں میں جماعت کی وہ ترقی دیکھ لیں جو پچھلے سالوں کی ترقی کو مات کر دے۔الفضل ۱۵ فروری ۱۹۲۹ء) | پیدائش باب ۱۶ آیت ۱۲ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انارکلی لا ہور ۱۹۲۲ء تذکره صفحه ۵۹۵۔ایڈیشن چہارم