خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 445 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 445

خطبات محمود ۴۴۵ کوئی نہیں ہندو مہا سبھا صاف انکار کر چکی ہے مگر انگریز تو کہتے ہیں تمہارے حقوق ہیں اور ہم ضرور دیں گے۔پس بظاہر یہ دلیل جو خوبصورت نظر آتی ہے لیکن دراصل یہ صیح نہیں۔چونکہ پہلے مضمون پر میں تفصیل سے بول چکا ہوں اس لئے اس پر اور زیادہ اس وقت نہیں۔بولتا ہاں اس کے متعلق الفضل میں اعلان ہو جانا چاہتے کہ کانگریس والوں کی طرف سے اگر کوئی نئی بات پیش کی جائے یا میرے خطبات پر کوئی اعتراض ہوتو وہ لکھ بھیجا کریں تا میں اس کا جواب دے دیا کروں۔ممکن ہے۔اس کے متعلق خطبات کا سلسلہ تو شاید بند کرنا پڑے کیونکہ دیگر مذہبی امور بھی توجہ کے محتاج ہیں مگر تحریروں کے ذریعہ میں ضرور ان کے جوابات دیا کروں گا۔میرے خیال میں ابھی ایک سوال بہت اہم ہے اور وہ یہ کہ آخر مسلمانوں کو کیا کرنا چاہئے؟ میں اس کے متعلق ضرور کچھ بولنا چاہتا ہوں یا اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو مضامین کے ذریعہ اس پر روشنی ڈالوں گا۔ہاں احباب کو جو اعتراض نئے پیش آئیں یا میرے خطبات پر دوسروں کی طرف سے کوئی اعتراض ہوں وہ لکھ بھیجا کر میں تا مضمون زیادہ مکمل ہو سکے۔الانفطار : ۲۰ ( الفضل ۱۲۔جون ۱۹۳۰ء ) الحج : ام بخارى كتاب الجهاد والسير باب من علق سيفه بالشجر في السفر عند القائلة تذکرہ صفحہ ۳۹۷۔ایڈیشن چہارم