خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 333 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 333

خطبات محمود لسلام عليكم العلم سال ۱۹۳۰ الْيَوْمَ فِى شُغُلٍ فَكِهُونَ۔وہاں تو ہر چیز خدا تعالیٰ کی طرف سے ملتی ہے اس لئے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جانا چاہئے تھا مگر وہاں کے لئے بھی شغل کونکرہ کے طور پر استعمال کر کے بتایا کہ وہاں بڑا عظیم الشان کام کرنا ہو گا۔فرق یہ ہے کہ وہاں کون ہوں گے یعنی انسان کام سے تنگ نہیں آ جائے گا اور تھکے گا نہیں بلکہ خوشی محسوس کرے گا اس کا دائرہ عمل بہت وسیع ہو گا۔انسان تنگ اُسی وقت آتا ہے جب دائرہ عمل محدود ہو اس سے اُس کے دل میں کوفت محسوس ہونے لگتی ہے۔مگر جنت میں چونکہ دائرہ عمل بہت وسیع ہو گا اس لئے انسان کوفت محسوس نہیں کرے گا بلکہ کام کرنے کے باوجود اس کے اندر بشاشت قائم رہے گی۔پس مؤمنوں کو متوکل بننا چاہئے خصوصاً اولاد کو متوکل بنانا چاہئے۔مگر افسوس ہے کہ ہماری جماعت کے بہت سے لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے ہیسیوں مرد عورتیں اور بچے نکتے رہتے ہیں۔میں سالہا سال سے دیکھ رہا ہوں کہ بعض لوگوں کے لڑکے نہ پڑھتے ہیں اور نہ ہی کوئی اور کام کرتے ہیں۔ماں باپ سمجھتے ہیں خدا تعالی کھانے کو دے رہا ہے انہیں کھانے دو لیکن اتنا نہیں سوچتے کیا خدا تعالیٰ نے یہ اس قدر وسیع نظام اور یہ تمام کائنات کھانا کھانے کے لئے ہی پیدا کی ہے۔اس بوجھ کو تو کوئی بادشاہ بھی برداشت نہیں کر سکتا کہ اس کا بیٹا نکما ر ہے اور وہ خدا تعالیٰ کے سامنے یہ جواب دے کہ تو نے کھانے کو بہت دے رکھا تھا اس لئے میں نے اپنی اولا د کو کسی کام پر لگانا مناسب نہیں سمجھا۔قرآن کریم میں المودَةُ سُئِلَتْ " آیا ہے اور وہ اولا د جسے کسی کام کا نہیں بنایا جاتا وہ بھی اسی ذیل میں آتی ہے۔کھانے کے لحاظ سے تو گدھا یا بیل انسان سے بہت زیادہ کھا لیتا ہے مگر ان کے لئے محمد رسول اللہ ﷺ کو نہیں بھیجا گیا۔ان کے لئے قرآن نہیں اُتارا گیا کیونکہ وہ دماغی طاقت جس پر انسان کی قیمت کا انحصار ہے ان میں نہیں۔پس جو شخص اپنی اولاد کو کسی کام کا نہیں بنا تا وہ ان کے جسم کو تو تکلیف سے بچاتا ہے مگر روح کو تباہ کر دیتا ہے اولاد کی جڑیں کاٹ دیتا ہے اور وہ خدا تعالیٰ کے سامنے انہیں لوگوں میں کھڑا ہو گا جن پر الْمَوَؤُ دَہ کا الزام ہوگا۔بیہودہ وقت ضائع کرنا روحانیت کو مارنے والی چیز ہے اور جو انسان اپنی اولا د کو اس طرح تباہ کرتا ہے وہ خدا تعالیٰ کی قدرتوں کو ضائع کرنے والا ہے اور یقیناً خدا تعالیٰ کا دشمن ہے۔متوکل تو خدا تعالیٰ کا محبوب ہوتا ہے مگر ایسا نکما آدمی دنیا میں ایک تو بتاؤ جو خدا کا محبوب بن گیا ہو بلکہ ایک ایسا انسان تو نیب بھی نہیں بن سکتا کیونکہ خدا تعالیٰ سے محبت بھی اسے ہی نصیب ہو سکتی ہے جو