خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 508 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 508

خطبات محمود ۵۰۸ کے لئے سب کچھ ہو سکتا ہے۔اس لئے اُسی کے حضور جھک کر دعائیں کرنی چاہئیں۔ہماری بات کوئی ممکن ہے نہ سُنے مگر خدا تعالیٰ کی بات سننے سے کون انکار کر سکتا ہے۔ہم کوئی بات کان کے ذریعہ سُناتے ہیں اور سننے والا کان میں انگلی ڈال سکتا ہے مگر خدا تعالیٰ دماغ میں ڈالتا ہے اور وہاں اُنگلی نہیں ڈالی جا سکتی۔ہم جسم پر قبضہ کرتے ہیں اور جسم چھڑایا جا سکتا ہے مگر خدا تعالیٰ دل پر قبضہ کرتا ہے اور دل پر کسی کا قابو نہیں چل سکتا۔بعض اوقات انسان ایک بات چھوڑنا چاہتا بھی ہے مگر نہیں چھوڑ سکتا کیونکہ دل پر اُس کا قابو نہیں چل سکتا۔بعض اوقات کسی بیمار کو کہا جاتا ہے کہ فلاں بات چھوڑ دو مگر وہ یہی جواب دیتا ہے کہ کیا کروں دل پر قابو نہیں۔لیکن سب کے دل خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہیں اس لئے اسی سے دعائیں کرنی چاہئیں۔لوگوں کی صحت کے لئے بھی اور اس اہم سوال کے لئے بھی جس کا اثر بہت دیر پا ہو گا۔یہ تو نہیں کہا جاسکتا کہ اب جو فیصلہ ہوگا وہ سو سال تک قائم رہے گا یا پچاس سال یا میں سال تک یا سو سال سے بھی زیادہ عرصہ تک۔کس کو پتہ تھا کہ روس میں انقلاب اس قدر جلد ہو جائے گا یا جرمنی میں اس طرح یکا یک تغیر واقع ہو گا۔عین ممکن ہے کہ اس فیصلہ کے بعد جلد ہی کوئی ایسی صورت پیدا ہو جائے کہ موجودہ نظام یک لخت درہم برہم ہو جائے مگر ظاہر ا تو اس کا اثر دیرہ پاہی معلوم ہوتا ہے۔پس خدا تعالیٰ سے دعا کرنی چاہئے کہ وہ ایسے سامان پیدا کر دے کہ ملک میں اسلام کی تبلیغ نہ رکے بلکہ ترقی کے سامان پیدا ہوتے جائیں۔( الفضل ۱۳ نومبر ۱۹۳۰ء ) تذکرہ صفحہ ۴۲۰۔ایڈیشن چہارم البقرة: ۱۵۶