خطبات محمود (جلد 12) — Page 507
خطبات محمود ۵۰۷ سال ۱۹۳۰ء تمہیں بڑے بڑے عہدے دے دیئے جائیں گے انہیں اپنے ساتھ ملا لیں۔اس لئے دعا کرنی چاہئے کہ خدا تعالیٰ انہیں توفیق دے کہ وہ کسی ایسے سمجھوتہ پر رضا مند نہ ہوں جس سے اسلام کو نقصان پہنچے۔ہم کسی سکیم کی تفصیلات میں جانے کی ضرورت نہیں سمجھتے کیونکہ وہ سیاسیات سے تعلق رکھتی ہیں صرف اپنا خیال پیش کرتے ہیں مگر اس پر بھی ضد نہیں کرتے کیونکہ ممکن ہے کسی اور کے دماغ میں اس سے بہتر سکیم آ جائے۔ہمارا منشاء صرف یہ ہے کہ سکیم ایسی ہو جس سے اسلام کو نقصان نہ پہنچے۔پھر ہندوؤں کے دل بھی خدا کے ہاتھ میں ہیں اور وہ انہیں مجبور کر سکتا ہے کہ مسلمانوں کے حقوق کو تسلیم کر کے ان کی حفاظت کے لئے تیار ہو جائیں۔اس لئے یہ بھی دعا کرنی چاہئے کہ خدا تعالیٰ ہندوؤں کو توفیق دے کہ وہ اقلیتوں کے حقوق غصب کرنے کی طرف مائل نہ ہوں بلکہ عدل اور انصاف سے کام لیں۔تیسری پارٹی انگریز ہیں جس کے فیصلے پر ہی فیصلہ ہونا ہے ان کے دل بھی اللہ تعالیٰ کے قبضہ میں ہیں ان کے لئے بھی دعا کرنی چاہئے کہ وہ انہیں یہ سمجھنے کی توفیق دے کہ اتنا ظلم کبھی جائز نہیں ہوسکتا کہ سات کروڑ آبادی کے حقوق کو خطرہ میں ڈال دیا جائے اور وہ کسی ایسے سمجھوتہ پر راضی نہ ہوں جو مسلمانوں کے لئے مضر ہو۔یہ سوال نہایت اہم ہے خصوصیت سے اس کے متعلق دعائیں کرنی چاہئیں۔ملک کی آزادی سے تعلق رکھنے کی وجہ سے بھی یہ اہم ہے مگر زیادہ اہم اس لئے ہے کہ کوئی ایسا سمجھوتہ نہ ہو جائے جس سے اسلام خطرہ میں پڑ جائے۔پس اگر اس کا انتظام ہو جائے تو پھر جس طرح دنیا میں ہر شخص اپنے حقوق کے لئے لڑتا ہے ہم بھی لڑتے رہیں گے مگر ہماری گھبراہٹ دور ہو جائے گی اور اطمینان ہو جائے گا کہ مسلمانوں پر زیست تنگ نہیں ہوگی۔خدا کے قبضہ میں سب کے دل ہیں یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ مونجے مالو یہ نہرو اور گاندھی وغیرہ مسلمانوں کے حامی کس طرح ہو سکتے ہیں کیونکہ سب کچھ خدا تعالیٰ کے تصرف میں ہے۔شملہ میں مجھے خواب میں ایک بہت بڑے ہندو لیڈر کے متعلق بتایا گیا کہ وہ دل سے مسلمان ہے اور جب اُس سے بات چیت ہوئی تو اُس نے کہا کہ فلاں ہندو لیڈر بھی مسلمان ہے اور عین ممکن ہے کہ وہ دل سے مسلمانوں کے ہمدرد ہوں اور یا اب ہی خدا تعالیٰ ان کے دل میں یہ ڈال دے کہ مسلمانوں کا خیال رکھنا چاہئے وہ لیڈ رگول میز کانفرنس کے ممبر بھی ہیں۔پس یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ فلاں بات ہو نہیں سکتی جو شخص خدا تعالیٰ پر ایمان رکھتا ہے اس