خطبات محمود (جلد 12) — Page 285
خطبات محمود ۲۸۵ سال ۱۹۳۰ء اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ ہماری جماعت میں وہ روح پیدا کرے کہ وہ اسلام کی تعلیمات سے فائدہ اٹھا سکے۔یہ باتیں جو میں نے بیان کی ہیں چڑنے کی نہیں بلکہ فائدہ کی ہیں۔یہ ایسی ہیں کہ اگر کسی احمد سے اشہ دشمن کے منہ سے سنی جائیں جب بھی ان پر عمل کیا جائے چہ جائیکہ جس سے بیعت کی ہو اس کے منہ سے سنی جائیں۔ان میں آپ کا اپنا ہی نفع ہے۔پس اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو اور ایسے رستہ پر چلو کہ خدا کے فضلوں سے محروم نہ رہ جاؤ۔L (الفضل ۱۸۔فروری ۱۹۳۰ء) مقدمه صحيح مسلم باب النهى عن الحديث بكل ما سمع ترمذی ابواب العلم باب ماجاء في فضل الفقه على العبادة میں اس روایت کے الفاظ یہ ہیں "الكلمة الحكمة ضالة المومن فحيث وجدها فهو احق بها