خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 522 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 522

۵۲۲ سال ۶۱۹۲۸ کے لئے مفید نہیں ہو سکتا۔اس وقت اسلامی حکومتوں میں سے سوائے نجد کے کمیں اسلام نظر نہیں آتا میں نجدیوں کے مقابر کو گرانے یا دوسرے مظالم کو کٹر حنفیوں کی طرح ہی حقارت کی نظر سے دیکھتا ہوں مگر بہر حال نسبت اسلام کو قائم اور بر قرار رکھنے کے لئے ان کی کوشش ضرور قابل قدر ہے۔مخالفین ہنس رہے ہیں کہ مسلمانوں نے قرآن کے معنوں پر عمل تو پہلے ہی چھوڑ رکھا تھا اب اسکے الفاظ کو بھی چھوڑ رہے ہیں۔اللہ تعالی انہیں توفیق دے کہ وہ اپنی غلطیوں کو سمجھ سکیں اور ان کے بد نتائج سے محفوظ رہ سکیں۔الفضل ۲۳ / نومبر ۱۹۲۸ء) تریدی۔ابواب العلم باب ما جاء فی فضل الفقہ علی العبادة- میں حدیث کے الفاظ اس طرح ہیں۔"الكلمة الحكمة ضالة المؤمن حيث وجدها فهوا حق بها"