خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 523 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 523

خطبات محمود ۵۲۳ ыл سال ۶۱۹۲۸ جلسہ سالانہ کے چندہ کی تحریک زور سے کی جائے فرموده: ۲۳ / نومبر ۱۹۲۸ء) تشهد تعوز اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : آج میرا منشاء تھا کہ دو تین امور کے متعلق تفصیل سے بیان کروں لیکن صبح سے سر میں درد محسوس کرتا ہوں جو اس وقت زیادہ ہو گیا ہے اس لئے تفصیل سے بیان نہیں کر سکتا لیکن اس قدر کہنا چاہتا ہوں کہ جلسہ سالانہ خدا تعالٰی کے فضل سے قریب آرہا ہے۔مجھے افسوس ہے کہ منتظمین نے اس کی طرف ابھی تک زیادہ توجہ نہیں کی اور مقامی جماعت نے بھی ابھی تک چندے میں حصہ نہیں لیا حالانکہ اخلاقی طور پر مہمانداری کی ذمہ داریاں زیادہ تر مقامی جماعت پر ہی عائد ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ قادیان کو مذہبی لحاظ سے جو اہمیت حاصل ہے اسے مد نظر رکھتے ہوئے بھی زیادہ قربانیاں کرنا یہاں کے رہنے والوں کا فرض اولین ہے۔اس وقت تک بیت المال کے منتظمین نے اس طرف توجہ نہیں کی۔اس قسم کی غفلت سے ایک تو یہ نقصان ہوتا ہے کہ انتظام کرنے والے صحیح طور پر انتظام نہیں کر سکتے کیونکہ ان کو وقت پر روپیہ نہیں مل سکتا۔وہ اچھی چیزیں نہیں خرید سکتے دوسرا نقص اس سے یہ ہوتا ہے کہ ان تحریکوں کو اگر پیچھے ڈال دیا جائے تو عام چندوں سے روپیہ خرچ کرنا پڑتا ہے اور اس طرح ان لوگوں کو جو نہایت معمولی گذارہ پر یہاں کام کرتے ہیں تنخواہیں نہیں مل سکتیں جس سے انہیں تکلیف پہنچتی ہے۔اسی طرح دوکانداروں کو بھی جن کی آمد دوسری جگہوں کی نسبت بہت ہوتی ہے روپیہ مہیا نہیں ہو سکتا۔خصوصاً اس موسم میں چونکہ سردی کا آغاز ہوتا ہے اس لئے ہر شخص کو کچھ نہ کچھ کپڑوں کی ضرورت ہوتی ہے۔کسی نے لحاف بنوانا ہوتا ہے کسی کو کسی اور گرم کپڑے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس سے علاوہ نقصان کے طبائع پر برا اثر پڑتا ہے۔