خطبات محمود (جلد 11) — Page 490
خطبات محمود سال ۱۹۲۸ء مسلمانوں کو اس کے بداثرات سے متنبہ کر دیا جائے۔اور تھوڑے عرصہ میں ہی ایسا مطلع پیدا کر دیا جائے جو اس غبار سے جو اس وقت اٹھ رہا ہے پاک وصاف ہو۔میں اللہ تعالٰی سے دعا کرتا ہوں کہ چونکہ دنیاوی معاملات ہمارا اصل کام نہیں اور اس وجہ سے ان میں دخل دیتے ہوئے ڈر ہی لگتا ہے اس لئے ہمیں ایسے راستہ پر چلائے تاکہ ہمارا دین بھی محفوظ رہ سکے اور ہم دنیا کو بھی فائدہ پہنچا سکیں۔اور جس طرح دین کے محسن قرار پائیں اسی طرح دنیا پر بھی احسان کرنے والے ہو سکیں۔الفضل ۱۶ / اکتوبر ۱۹۲۸ء)