خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 409 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 409

خطبات محمود ۴۰۹ سال ۶۱۹۲۸ جو قرآن کو مان کر ترقی کرے گی۔مگر مسلمان کہلا کر قرآن کریم کو خدا تعالی کا کلام مان کر پھر جب تک اس پر عمل نہ کیا جائے گا ترقی حاصل نہ ہو گی۔مسلمانوں کو چاہئے کہ قرآن کریم کے پڑھنے اس کے مطالب سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ اس نے مسلمانوں کو جہاں ایسی کتاب دی جس کے متعلق منکر بھی خواہش رکھتے تھے کہ کاش ایسی کتاب ہماری ہوتی وہاں مسلمانوں کو اس پر عمل کرنے کی توفیق بھی عطا فرمائے اور انہیں سمجھ دے کہ یہ ایسی بے نظیر کتاب ہے کہ ذرا بھی انسان اس کی طرف توجہ کرے تو اس میں اس طرح محو ہو جاتا ہے جس طرح کوئی مست ہو جاتا (الفضل (۱۳) جولائی (۱۹۲۸ء) ہے۔مسلم كتاب القد رباب كل مولود يولد على الفطرة۔