خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 410 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 410

خطبات محمود ۳۱۰ ۵۴ سال ۱۹۲۸ء کامل عبد بن کر ہی مسلمان ترقی کر سکتے ہیں فرموده ۱۳ / جولائی ۱۹۲۸ء بمقام ڈلہوزی) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: سورۃ فاتحہ کی نسبت قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کے مضامین کی اصل اور جڑ ہے اور وہ تمام مطالب اصولی طور پر سورۃ فاتحہ میں بیان ہوئے ہیں جو تفصیلی طور پر بقیہ سورتوں میں بیان کئے گئے ہیں۔جن لوگوں نے قرآن کریم پر غور کرنے اور اسے سمجھ کر پڑھنے کی کوشش کی ہے وہ اس بات کے گواہ ہیں اور ان کا تجربہ شاہد ہے میرا اپنا ذاتی تجربہ بھی یہی ہے کہ تمام مذاہب کا رو اسلام کی صداقت کے دلائل اور اسلامی مسائل کے اصول اس میں موجود ہیں۔متواتر میں نے اس بات کا تجربہ کیا ہے کہ کسی مضمون کے متعلق بھی اسلام کی تعلیم معلوم کرنے کی ضرورت ہو اس وقت اس قدر فرصت نہ ہو یا سامان موجود نہ ہوں کہ سارے قرآن پر غور کیا جا سکے تو سورۃ فاتحہ پر ہی غور کرنے سے معلوم ہو سکتی ہے۔مجھے اس کے متعلق ایک واقعہ جو طالب علمی کے زمانہ کا ہے ہمیشہ یاد رہتا ہے۔میں سکول میں باقاعدہ تو تعلیم نہ پاتا تھا پرائیویٹ تیاری کرتا تھا۔امر تسر ٹورنامنٹ پر سکول کے لڑکے گئے تو میں بھی ان کے ساتھ کھیل دیکھنے چلا گیا۔میری عمر اس وقت غالباً سولہ سترہ سال کی تھی اور میرے لئے اس سے پہلے کسی دو سرے مقام پر تقریر کرنے کا کبھی اتفاق نہ ہوا تھا۔ہماری ٹیم کا مقابلہ خالصہ سکول کی ٹیم سے ہوا۔خالصہ سکول کی ٹیم عام طور پر ہمیشہ مسلمانوں کو شکست دیا کرتی تھی اس سال ہماری ٹیم نے اسے شکست دی اور جیسا کہ قاعدہ ہے مسلمانوں میں خواہ کتنے اختلاف ہوں کھیلوں کے موقع پر اکٹھے ہو جاتے ہیں ایسا ہی امرتسر میں ہوا۔مسلمانوں نے ہماری ٹیم کی بہت تعریف کی اور اس کی کامیابی پر بڑی خوشی کا اظہار کیا۔اس تقریب میں ایک صاحب نے دعوت کی اور اس موقع پر