خطبات محمود (جلد 11) — Page 100
خطبات محمود سال 1927ء سے اچھی ہے یا تو مجھ سے بدصورت ہے۔اسی طرح کوئی کسی سے اس بات پر نہیں لڑتا کہ تو مجھ سے زیادہ علم رکھتا ہے یا مجھ سے کم علم رکھتا ہے۔اور پہلے تو اس پر بھی لڑائی نہیں ہوا کرتی تھی۔کہ تیرا رنگ کالا ہے اور میرا گورا ہے۔گو آج کل یہ سوال پیدا ہو رہا ہے۔اور گوری قومیں کالی قوموں پر حکمرانی کرنا اور انہیں اپنے ماتحت رکھنا اپنا حق سمجھتی ہیں۔مگر حقیقت یہ ہے کہ اب بھی گوری اور کالی قوم کی رنگت کی وجہ سے لڑائی نہیں بلکہ گورے اور کالے تمدن کی لڑائی ہے۔گوری قوم کالی سے اور کالی گوری سے اس لئے ڈرتی ہے کہ ایک کا تمین دوسری کے تمدین کو تباہ نہ کر دے۔غرض اختلاف ہر چیز میں پایا جاتا ہے۔مگر اس کی وجہ سے ہر ایک دوسرے سے لڑتا جھگڑتا نہیں اس کی کیا وجہ ہے۔یہ کہ ہر شخص سمجھتا ہے کہ یہ اختلاف میرے کام اور میرے مقصد میں روک نہیں ہے۔مثلاً ایک زمیندار ہے وہ جانتا ہے اگر دوسرے کسی زمیندار کا قد مجھ سے لمبا ہے تو میرے کام میں حارج نہیں۔اور اگر چھوٹا ہے تو میرے مقصد میں روک نہیں۔اگر ایک زمیندار کا رنگ گورا ہے۔تو اس وجہ سے اس کا دوسرے کالے رنگ کے زمیندار کی کھیتی سے کم غلہ نہیں پیدا ہو گا اور اگر کالا ہے تو گورے رنگ کے زمیندار کی کھیتی سے کم غلہ نہیں نکلے گا۔پس اس اختلاف کا ان میں سے کسی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔اس لئے اس کی کوئی پرواہ نہیں کرتا۔اس عام حالت سے ہم یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ دنیا میں اسی اختلاف پر لوگ لڑتے ہیں۔جو کسی کے کام اور مقصد میں حارج ہوتا ہے۔لیکن وہ جو حارج نہ ہو۔اس پر نہیں لڑتے۔مثلا قد کا اختلاف ہے۔یہ فوج میں بھرتی ہونے کے معاملہ میں حارج ہو جاتا ہے۔جب بھرتی ہوگی۔اور اس کے لئے خاص ناپ کے قد کی شرط ہو گی۔تو بھرتی کرنے والا افسر اس شخص کو بھرتی نہیں کرے گا۔جس کا قد اتنا لمبا نہ ہو گا۔مگر یہ ہو سکتا ہے کہ وہیں سے نکل کر کسی مجلس میں جانا ہو۔تو افسر او ر وہ شخص جسے اس نے بھرتی نہ کیا تھا۔دونوں شامل ہوں۔کیونکہ اس مجلس میں شامل ہونے میں قد کا اختلاف حارج نہ ہو گا۔اور اس میں اتنے قد کی شرط نہیں جو فوج کے لئے ضروری تھا۔تو ایک آفیسر فوج کے لئے بھرتی کرتے وقت ایک چھوٹے قد کے آدمی کو نکال دے گا۔مگر چائے خانہ میں دونوں ایک جگہ بیٹھ جائیں گے۔وہاں قد کا چھوٹا ہونا حارج نہ ہو گا۔پھر اس سے بھی بڑھ کر یہ ممکن ہے کہ ایک امیر آدمی جب فوج میں بھرتی ہونے کے لئے جائے تو آفیسر اس کا قد چھوٹا ہونے کی وجہ سے اسے منظور نہ کرنے اور انکار کر دے۔لیکن جب اس کی لڑکی سے شادی کی درخواست کرے تو وہ قبول کرلے۔اپنے جسم کا ٹکڑا تو اسے دینے کے لئے تیار ہو جائے گا مگر فوج میں بھرتی نہ کرے گا۔اس کی وجہ یہی