خطبات محمود (جلد 10) — Page 55
55 اغراض کے لئے آتے ہیں۔بعض ایسے بھی آتے ہیں کہ ان کا سارا خاندان نبی کی جماعت میں داخل ہو گیا ہے۔اب وہ اکیلے رہ گئے ہیں کہتے ہیں چلو ہم بھی ان میں شامل ہو جائیں۔بعض ایسے بھی ہوتے ہیں کہ ان کے دوست ادھر آجاتے ہیں اور وہ بھی دوستوں سے جدا نہ رہنے کی خاطر ان کے ساتھ مل جاتے ہیں۔مثلا اگر کوئی عورت ہے اور اس کا خاوند نبی کی جماعت میں داخل ہو گیا ہے تو وہ یونہی اس میں شامل ہو جاتی ہے۔غرض بیسیوں لوگ ایسے ہوتے ہیں جو بغیر سمجھے داخل ہو جاتے ہیں اور بیسیوں ایسے ہوتے ہیں جو سمجھ کر داخل ہوتے ہیں۔لیکن ان میں بھی ہر ایک کی سمجھے یکساں اور برابر نہیں ہوتی۔پھر بیسیوں ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے اندر شقاوت ہوتی ہے۔اس لئے ان کے اندر کوئی تغیر پیدا نہیں ہوتا۔پھر ایسے بھی ہوتے ہیں۔جن کے اندر سعادت ہوتی ہے اور ان میں عظیم الشان تغیر پیدا ہو جاتا ہے۔تو کئی قسم کے لوگ ہوتے ہیں جو نبیوں کی جماعتوں میں داخل ہوتے ہیں اور وہ ایسے ہی ہوتے ہیں۔جیسے ہسپتال میں داخل ہوتے ہیں۔پھر ہسپتال میں بھی جو لوگ آتے ہیں۔ان میں سے بھی بعض ایسے ہوتے ہیں کہ بظاہر تو وہ علاج کراتے ہیں مگر دوائی جو ان کو دی جاتی ہے۔وہ پیتے نہیں۔ایسے بیماروں کو جب دوائی دی جاتی ہے تو وہ بجائے پینے کے پھینک دیتے ہیں۔پس مریض جو ہسپتال میں داخل ہوتے ہیں۔بعض شفا پا جاتے ہیں اور بعض فی الواقع لا علاج ہوتے ہیں مگر ہسپتال میں آنے سے کم از کم اتنا فائدہ ضرور ہو جاتا ہے کہ ان کی مرض ترقی پانے سے رک جاتی ہے۔یہی حال ایک نبی کی جماعت کا ہوتا ہے۔جو لوگ اس میں داخل ہوتے ہیں۔ان میں سے بعض میں نقائص اور کمزوریاں تو ہوتی ہیں۔لیکن ان کو اس سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ وہ تباہ ہونے سے بچ جاتے ہیں۔گو بیماری کے مقابلہ میں صحت پیدا نہیں ہوتی لیکن بیماری بڑھتی بھی نہیں۔پس اگر بظاہر کوئی کمزور نظر آئے۔تو وہ بھی کئی خوبیاں رکھتا ہے۔پھر اچھے لوگوں میں سے بعض اعلیٰ تغیر پیدا کر لیتے ہیں اور بعض اونی۔پھر بعض ایسے بھی ہوتے ہیں کہ اخلاص کے ساتھ آتے ہیں مگر داخل ہو کر پھر رہ جاتے ہیں۔ان کے علاوہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو غیر المغضوب عليهم ولا الضالین ہوتے ہیں۔وہ یا تو پوری صحت پالیتے ہیں اور پورا پورا تغیر ان میں پیدا ہو جاتا ہے یا اگر پوری نہیں تو نسبتا ان کو صحت ہو جاتی ہے۔اور کسی حد تک ان میں تغیر پیدا ہو جاتا ہے۔ایسے لوگ انعمت علیھم کے ماتحت ہوتے ہیں۔تم یہ کہہ سکتے ہو کہ وہ جنہوں نے تھوڑی صحت پائی پوری صحت پانے والوں کی طرح نہیں ہو سکتے۔لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ ان کو صحت ہوئی نہیں۔صحت تو ضرور ہوئی مگر ابھی پوری نہیں تو ایسے