خطبات محمود (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 7 of 326

خطبات محمود (جلد 10) — Page 7

2 ایک مبشر رڈیا اور جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں (فرموده ۸ جنوری (۱۹۲۶ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : میں نہیں کہہ سکتا کہ آج میں نے اگر وہ نظارہ نہ دیکھا ہوتا جو میں نے دیکھا ہے تو میں کس موضوع پر خطبہ جمعہ بیان کرتا لیکن اس نظارہ کے دیکھنے کے بعد جو میں نے دیکھا ہے۔میں سمجھتا ہوں۔یہی ضروری ہے کہ میں اس کے متعلق بیان کروں۔میں نے متواتر اور بارہا دو وستوں کو اس طرف توجہ دلائی ہے کہ ہمارے سامنے کس قدر اہم کام ہے اور اس کے مقابلہ میں ہماری ہمتیں نہایت ہی کمزور ہیں ہمارے سامان بہت محدود ہیں۔اور ہماری توجہ بٹی ہوئی ہے۔ان حالات میں ہم اس مقصد کو حاصل نہیں کر سکتے جس کے لئے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا اور اس منزل تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے جو ہم نے اپنے لئے نہیں بلکہ خدا نے ہمارے لئے تجویز کی۔جب تک انتہائی طاقت اور قوت صرف نہ کردیں۔میں آج صبح کی نماز کے بعد کچھ دیر کے لئے لیٹ گیا تو میں نے ایک عجیب نظارہ دیکھا۔اس کے کئی حصے ہیں۔لیکن چونکہ میرے نزدیک بعض حصوں کا ایسا بین تعلق جماعت کے ساتھ نہیں ہے۔اس لئے میں انہیں چھوڑتا ہوں اور صرف اسی حصہ کو لیتا ہوں جس کا میرے نزدیک جماعت کے ساتھ تعلق ہے اور جس میں جماعت کو اس کے فرائض کی طرف توجہ دلائی گئی ہے اور جس میں جماعت کی آئندہ ترقیات کے متعلق بعض باتیں ہیں۔ایک لمبی خواب کے دوران میں نے اپنے آپ کو ایک لمبے دالان میں دیکھا جو اتنا ہی لمبا تھا۔جتنے لمبے دالان بڑے بڑے سٹیشنوں مثلاً لاہور امرتسر۔دہلی وغیرہ کے ہیں۔میں اس میں ٹہل رہا تھا کہ میں نے دیکھا خان صاحب منشی فرزند علی صاحب بھی وہاں آگئے ہیں۔جو میرے ٹہلنے کو دیکھ کر اور