خطبات محمود (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 6 of 326

خطبات محمود (جلد 10) — Page 6

6 ہمارے سلسلہ کی کتابیں خریدنے کی عادت ہوگی۔لوگ آریوں اور عیسائیوں کی کتابیں اس لئے خریدتے ہیں کہ وہ مفت نہیں دیتے ہم چونکہ مفت دیتے رہے ہیں اس لئے لوگوں کو قیمتاً خریدنے کی عادت نہیں۔اب اگر فروخت کریں گے تو انہیں عادت ہوگی اور عادت کا بہت بڑا اثر ہوتا ہے۔دیکھو پہلے غیر احمدی ہمارے جلسہ پر بہت کم آتے تھے۔مگر اب کم از کم ہزار کے قریب معززین آتے ہیں۔اسی طرح کتابوں کے متعلق ہو گا۔اگر پانچ سال متواتر اس کے لئے کوشش کی جائے تو پچاس ساٹھ ہزار بلکہ لاکھ تک سالانہ بکری ہو جانا بھی مشکل نہیں۔اس طرح سلسلہ کو مالی فائدہ بھی ہوگا اور ہزاروں آدمی احمدی بھی ہوں گے۔یہ چار باتیں پیش کر کے میں امید رکھتا ہوں کہ ان کے لئے خاص کوشش کرتے ہوئے احباب دوسرے کاموں پر بھی زور دیں گے تاکہ خدا کے فضل کے ماتحت نیک نتائج پیدا ہوں۔جماعت کی زیادتی ہو۔اخلاقی اور مالی حالت کی درستی ہو۔تبلیغ کے لئے نئے میدان حاصل ہوں۔اللہ تعالی ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنی ذمہ داریاں سمجھیں۔ہم میں سے جو کمزور ہیں ان کی کمزوریاں دور ہوں اور جو مضبوط ہیں ان کی مضبوطی میں زیادتی ہو۔اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری جن میں نہیں ان میں پیدا ہو اور جن میں ہے ان میں اور بھی زیادہ ہو۔آمین الفضل ۸ جنوری ۱۹۲۶ء)