خطبات محمود (جلد 10) — Page 36
36 دوسروں پر رعب ہے۔ اسی میں زیادتی کی وجہ سے ہم سب پر فتح پاسکتے ہیں اور اسی میں کمی کی وجہ سے نامرادی اور ناکامی ہو سکتی ہے۔ پس ہماری جماعت کے کارکن ان باتوں کو سمجھیں اور دوسرے لوگوں کے دلوں میں ڈالیں۔ اپنا سمجھ لینا ہی کافی نہ سمجھیں۔ بلکہ جو کمزور ہوں ان کو سمجھانے کی بھی کوشش کریں تاکہ کمزور بھی جائیں اور جو روکیں ہمارے راستہ میں ہیں وہ دور ہو ۔ جائیں اور ایسی روکیں نہ کھڑی ہوں مضبوط ہو ۔ جن سے قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں محفوظ رکھے۔ (الفضل ۲۶ جنوری ۱۹۲۶ء) امتی بخاری کتاب المغازى باب غزوة سيف البحر تاريخ الخلفاء للسيوطى مه ۳۷ ۴ تاریخ الخلفاء صه ۱۰۵ ه تاریخ الخلفاء صه ۸۴ سیرت ابن ہشام حالات غزوہ تبوک