خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 652 of 703

خطبات نور — Page 652

652 یہ لڑائی کو کبھی پسند نہیں کریں گے کیونکہ یہ اپنی کرتوتیں جانتے ہیں اور یہ بہت لمبی لمبی عمریں چاہتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ ان کو ہزار ہزار سال کی عمریں دی جاویں۔کشمیر میں میں نے دیکھا ہے کہ دعا دیتے وقت یک صد و بست سال زی" کہتے ہیں اور ایرانی ” ہزار سال بزی"۔اور پنجابیوں نے تو حد ہی کر دی۔یہ کہتے ہیں ”رب کرے توں لکھ سو ورہیاں جیوندا رہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے عمریں کس کام کی ہیں۔لمبی عمر ہو جانے سے انسان دوزخ سے نہیں بچ سکتا۔وَالله بَصِيرٌ بمَا تَعْمَلُونَ (البقرة: ۹۷) اللہ تو تمہارے اعمال کا واقف ہے۔ان رسموں ، عادتوں اور ان دم نقد ضرورتوں اور خیالی ضرورتوں کو اللہ کے نام پر قربان کر دو۔یہ کیا چیز ہیں ؟ شہوت والا کیا کر سکتا ہے؟ ہم نے طب میں دیکھا ہے۔طب والوں نے اس کے لئے اوسط پچیس منٹ رکھی ہے۔صرف پچیس منٹ کی خاطر خدا کو ناراض کر دینا! بد معاملگیاں ترک کر دو۔وقت کو ضائع نہ کرو۔اللہ تم پر رحم کرے۔⭑-⭑-⭑-⭑ الفضل جلد نمبر ۰۲۸-۱۲۴ دسمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۱۵)