خطبات نور — Page 653
۲۶ دسمبر ۱۹۱۳ء ۲۶/ مسجد نور قادیان 653 خطبہ جمعہ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ البقرہ کے رکوع ۱۲ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔قرآن کریم میری غذا ہے۔اس واسطے میں نے سوچا کہ ہر جمعہ کو میں ایک رکوع قرآن مجید کا سنادیا کروں اور اسی طرح پر ایک درس پورا ہو سکے۔یہ رکوع جو میں نے آج پڑھا ہے اسی سلسلہ میں ہے۔تم لوگ دور سے آئے ہو۔دعوت تمہاری واجب تھی۔اگر خدا نے تندرست رکھا اور بولنے کی طاقت بخشی تو کل اور پرسوں اس دعوت کا ارادہ ہے۔فی الحال اس سے نفع اٹھالو۔خدا تعالیٰ کے کارخانہ قدرت میں کئی کام ہیں۔ان میں سے ایک رسولوں اور نبیوں کو ملائکہ کے ذریعہ پیغام پہنچاتا ہے۔ان ملائکہ کے افسر کا نام جبریل ہے۔ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھی جبریل ہی اللہ کی کتاب لاتا رہا۔اور رزق کے لئے جو ملائک مقرر ہیں ان کے آفیسر کا نام میکائیل ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔جبریل ہماری مخلوق ہے۔وہ ہمارے حکم سے ہمارے پیغام پہنچاتا ہے۔چنانچہ اے نبی! اس نے تجھ پر یہ قرآن اتارا ہے اور یہ قرآن ان عظیم الشان باتوں کی جو اگلے پیغمبر کہہ گئے ہیں، تصدیق